?️
کٹھمنڈو (سچ خبریں) نیپال جو پہلے سے ہی کورونا وائرس کے بحران سے دوچار ہے اب وہاں شدید سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے اور 6 ماہ کے دوران دوسری بار پارلیمان کو تحلیل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپال کی صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے ہفتے کے روز ملکی پارلیمان تحلیل کر دی اور نومبر میں نئے انتخابات کا اعلان کیا۔
صدارتی دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ کارگزار وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی زیرسربراہی کابینہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔
بھنڈاری نے اولی اور اپوزیشن نیپالی کانگریس پارٹی کے رہنما شیر بہادر دیوبا دونوں کی جانب سے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے پیش کردہ دعوؤں کو مسترد کر دیا، دونوں رہنما مقررہ وقت تک نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے ارکان پارلیمان کی ضروری حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔
گزشتہ 6 ماہ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب ملکی پارلیمان تحلیل کی گئی ہے، اس سے پہلے دسمبر 2020 ء میں اولی نے حکمراں نیپالی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ اختلافات کے بعد پارلیمان تحلیل کردی تھی۔
صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے نومبر میں نئے انتخابات کا اعلان کیا، عدالت عظمیٰ نے فروری میں اپنے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ اولی کی طرف سے پارلیمان کا اس طرح تحلیل کرنا آئین کے منافی ہے اور عدالت نے پارلیمان بحال کردی تھی۔
غالبا ً پچھلی بار کی طرح اس بار بھی پارلیمان کو تحلیل کیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، پارلیمان کو تحلیل کرنے کا یہ معاملہ نیپال میں ایک عرصے سے جاری سیاسی بحران کی تازہ ترین کڑی ہے۔
اولی نیپال کمیونسٹ پارٹی کی حمایت سے 2017ء میں وزیر اعظم بنے تھے، لیکن پارٹی میں پھوٹ کی وجہ سے وہ حمایت سے محروم ہو گئے، انہوں نے اقلیتی حکومت کے سربراہ کے طور پر اس ماہ ملک کا اقتدار سنبھالا تھا، لیکن وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے انہیں ایوان کے کم از کم نصف ارکان کی حمایت درکار تھی۔
نیپال کمیونسٹ پارٹی کے ایک گروپ نے انہیں حمایت دینے سے انکار کر دیا، جس کے بعد وہ مئی کے اوائل میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے مناسب طور پر نمٹنے میں ناکام رہنے کے لیے اولی حکومت پر نکتہ چینی کی جا رہی ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ اولی کووڈ کی وبا پر توجہ دینے کے بجائے اپنے حق میں حمایت حاصل کرنے کے لیے سیاسی ریلیاں اور سیاسی اجلاس کرنے میں مصروف ہیں۔


مشہور خبریں۔
جہنم میں خوش آمدید
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی تنظیم بیتسلیم نے جہنم میں خوش آمدید کے عنوان
اگست
پی ٹی آئی کی قیادت ٹکراؤ نہیں، مصالحت چاہتی ہے، محمد علی درانی
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (پی ایم ایل-ف) کے
ستمبر
محمد بن سلمان کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد
?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز
اپریل
فوزیہ صدیقی کی امریکی جیل میں عافیہ سے ایک بار پھر ملاقات طے پا گئی: وکیل
?️ 24 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوزیہ صدیقی کی امریکا میں قید اپنی بہن
نومبر
تجربہ کار ٹیم اپنے تجربے کے ساتھ ملکی معیشت اور عوام کی زندگی کو تباہ کر رہی ہے:پرویز الہیٰ
?️ 16 جون 2022لاہور (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ میں ریلیف تو
جون
حماس کی یروشلم کے ایک چرچ پر صہیونی حملے کی مذمت
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک چرچ
جون
امریکہ کا 100 سال بعد نسلی جرم کا اعتراف
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی وزارتِ انصاف نے 1921 کے تولسا قتل عام کو نسل
جنوری
مودی کو رافیل پر بڑا غرور تھا، طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے۔ مصدق ملک
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے
مئی