?️
سچ خبریں:سعودی ذرائع کے مطابق، اگر اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ غزہ پر معاہدہ کر لے تو ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کی بحالی دوبارہ مذاکرات کے ایجنڈے پر آ سکتی ہے، اس سے قبل سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے قیام کو تعلقات کی شرط قرار دیا تھا۔
سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی ممکنہ بحالی ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، عربی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ایک سعودی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ غزہ کے معاملے پر کسی معاہدے پر پہنچ جائے، تو ریاض تل ابیب سے تعلقات کی بحالی پر دوبارہ غور کر سکتا ہے۔
یہ رپورٹ لبنانی نشریاتی ادارے المیادین نے عبری میڈیا کے حوالہ سے جاری کی ہے، جس میں سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ نئی شرط تعلقات کی بحالی کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کا سبب بن سکتی ہے۔
یہ بات اس پس منظر میں سامنے آئی ہے کہ اس سے پہلے سعودی حکام واضح کر چکے تھے کہ وہ صرف فلسطینی ریاست کے قیام کی صورت میں ہی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائیں گے۔
اسرائیل کی جانب سے اس معاملے پر سخت موقف سامنے آیا ہے۔ صہیونی وزیر خزانہ بتسلئیل اسموتریچ نے حال ہی میں عرب ممالک، خصوصاً سعودی عرب کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ یہ سعودی عرب ہے جسے اسرائیل کے ساتھ امن کے لیے قیمت ادا کرنی چاہیے۔
اسموٹریچ نے مزید کہا کہ ایسے خیالات جو فلسطینی ریاست کے قیام کے بدلے سعودی عرب سے امن معاہدے کی امید رکھتے ہیں، حقیقت سے بہت دور ہیں۔
ان کے بقول ہمیں کسی کی ضرورت نہیں ہے،اس بیان سے اسرائیل کی جانب سے سخت گیر رویے کی تصدیق ہوتی ہے، جب کہ سعودی عرب اب اس معاملے کو غزہ کے حل سے مشروط کر رہا ہے ،ایک ایسا موضوع جو اسرائیلی حکومت کے لیے نہایت پیچیدہ اور حساس ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا شامی فوج کے ٹھکانوں پر مارٹر حملہ
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شام کے شہر قنیطرہ میں
جنوری
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینوں کی نسل کشی کے خلاف مظاہرہ
?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:فلسطین کے شہر ام الفحم میں سیکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیلی دہشتگردوں
جنوری
صیہونی غزہ کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت غزہ کی
مارچ
الاقصیٰ بریگیڈز کے ہاتھوں غزہ میں صہیونی کمانڈ سینٹر تہس نہس
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں الاقصیٰ بریگیڈز نے غزہ شہر کے
اپریل
حزب اللہ کے ڈرون کو روکنے میں تل ابیب کی ناکامی
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی نشریاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس حکومت کی
اکتوبر
امریکہ کی مزید صیہونی قبضے کی مخالفت
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفیر تھامس نائیڈز نے کہا کہ امریکی
جنوری
افغان حکومت کا زوال ناگزیر تھا: ترکی الفیصل
?️ 6 اکتوبر 2021 سچ خبریں: سعودی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ کا کہنا
اکتوبر
یوکرائن کی صورتحال نے ثابت کر دیا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کا بھی نہیں:حزب اللہ
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے اپنے ایک
فروری