?️
سچ خبریں:حزب اللہ کے رہنماؤں نے زور دیا ہے کہ مزاحمت اور اسلحہ کبھی تسلیم یا ترک نہیں کیا جائے گا، کیونکہ یہ اسرائیلی جارحیتوں کے خلاف عرب سلامتی کی پہلی دفاعی دیوار ہیں۔
حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب صدر اور لبنان کے سابق وزیر، محمود قماطی نے کہا ہے کہ مزاحمتی تحریک اور اس کا اسلحہ عرب دنیا کی مجموعی سلامتی کی فرنٹ لائن ہے اور کوئی بھی اس حقیقت کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ نعیم قاسم: مزاحمت مکتب کربلا کا نتیجہ ہے/ مزاحمت کے ہتھیار قبضے کے خاتمے تک موجود رہیں گے
انہوں نے شہید سید حسن نصراللہ کے مزار پر ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم سب ایک متحد اور مزاحمت کا پیکر ہیں، اسلحہ ہمارے پاس ہی رہے گا اور ہم اس پر فخر کرتے ہیں، کیونکہ یہ صرف لبنان ہی نہیں بلکہ پورے عالم عرب کے لیے طاقت اور تحفظ کی ضمانت ہے۔
قماطی کے مطابق، حزب اللہ کے اہداف بالکل واضح ہیں:
- لبنان کی آزادی اور اسرائیلی قبضہ کا خاتمہ
- لبنانی قیدیوں کی رہائی
- ملک کی تعمیرنو
انہوں نے زور دیا کہ کوئی بھی دباؤ حزب اللہ کو اسلحہ اور مزاحمت سے دستبردار نہیں کرسکتا۔
لبنان کی حکومت اور عرب دنیا کو یہ سمجھنا چاہیے کہ نہ ہم تسلیم ہوں گے اور اسلحہ چھوڑین گے
لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے سینئر رکن حسین الحاج حسن نے بھی کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ اور دیگر شہداء کے ایک سال بعد بھی حزب اللہ پہلے سے زیادہ مضبوط، مستحکم اور پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ مزحمتی تحریک کو غیر مسلح کرنے کی بات کرتے ہیں، وہ اصل مسئلے کو بھول جاتے ہیں، مسئلہ صیہونی دشمن اور امریکی سامراج ہے، جو خطے کے وسائل اور زمین پر قبضے کے منصوبے بناتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور صیہونی ریاست کا ہدف لبنانی سرزمین پر قبضہ باقی رکھنا ہے اور امریکہ کی فوجی امداد کا مقصد لبنان کی فوج کو عوام اور مزاحمتی تحریک کے خلاف کھڑا کرنا ہے، نہ کہ صہیونی دشمن کے مقابلہ کرنا۔
مزید پڑھیں:مزاحمتی ہتھیاروں کے خلاف امریکی اور اسرائیلی مقاصد/لبنانی حکومت اور خودمختاری نامی ایک سراب!
الحاج حسن نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ:
- ٹرمپ نے انتخابی مہم میں کہا تھا کہ اسرائیل کی زمین کم ہے اور اسے مزید زمین چاہیے۔
- نیتن یاہو نے کھلے عام گریٹر اسرائیل منصوبے کے لیے دیگر عرب ممالک کی زمینوں پر قبضے کی خواہش ظاہر کی۔
حزب اللہ کے رہنماؤں نے زور دیا کہ صیہونی توسیع پسندی اور امریکی منصوبوں کے خلاف امت اسلامی اور عرب دنیا کو چھوٹے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو حماس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: باخبر ذرائع کے مطابق صہیونی حکام نے غزہ کے قیدیوں
مارچ
کشمیری مندوبین کی انسانی حقوق کے علمبرداروں کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مداخلت کی اپیل
?️ 26 ستمبر 2025جنیوا: (سچ خبریں) کشمیری وفد میں شامل خواتین رہنماؤں نے بھارت کے
ستمبر
اسرائیلی قید میں مشتاق احمد کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا گیا؟ سابق سینیٹر نے روداد سنا دی
?️ 10 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل
اکتوبر
سندھ کی طرح اسلام آباد میں آرٹیکل 147 نافذ ہوگا
?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں 60
اکتوبر
بھارتی فوج کے ہاتھوںایک مہینے میں 20 کشمیری شہید
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:صرف نومبر کے مہینے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلوں
دسمبر
سعودیہ سے معاہدہ خالصتاً دفاعی، کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں۔ دفتر خارجہ
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے
ستمبر
ترکیہ بحران سے نکالنے کے لیے امارات کے مالی وسائل پر منحصر
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات پیچیدہ کشیدگی کے
جولائی
میکرون اور پوٹن کی ملاقات پر امریکہ کا پہلا ردعمل
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ امریکہ
فروری