?️
سچ خبریں:امریکہ میں اسرائیل کی مقبولیت تاریخی طور پر کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جبکہ فلسطینیوں کی حمایت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
امریکی ادارے گلوپ کی جانب سے کے جانے والے تازہ ترین سروے کی رپورٹ کے مطابق 2000 کے بعد پہلی بار، اسرائیل کی حمایت امریکہ میں اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہے جبکہ اس کے برعکس فلسطینیوں کے حق میں امریکی عوام کی حمایت اب تک کے بلند ترین درجے پر پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کے لیے ایران اور یمن سے بڑھ کر نئے اسٹریٹجک چیلنجز
فلسطینی خبر رساں ادارے قدس نیوز کے مطابق، یہ رجحان خاص طور پر اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کیے جانے والے حملوں کے بعد شدت اختیار کر چکا ہے۔
صیہونی مؤقر روزنامہ یدیعوت احرونٹ نے بھی اس سروے کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطینیوں کے بارے میں امریکی عوام کی مثبت رائے میں یہ بہتری براہ راست غزہ کی جنگ سے جڑی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ نتائج اسرائیل کے لیے سفارتی محاذ پر ایک بڑا چیلنج بن سکتے ہیں، کیونکہ امریکہ اسرائیل کا سب سے بڑا اتحادی ہے لیکن امریکی عوام کی بدلتی رائے واشنگٹن کی پالیسیوں پر اثر ڈال سکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ تبدیلی نوجوان نسل، ماہرین تعلیم، اور سماجی کارکنوں کے درمیان زیادہ نمایاں دیکھی جا رہی ہے، جو فلسطینیوں کی حمایت میں متحرک ہو چکے ہیں۔
یہ رجحان اسرائیل کے لیے طویل المدتی خطرہ بن سکتا ہے کیونکہ امریکی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
اس کے علاوہ امریکہ میں مختلف شہروں میں اسرائیل مخالف مظاہروں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،یونیورسٹی کیمپسز، انسانی حقوق کی تنظیموں، اور عام شہریوں کے حلقوں میں اسرائیل کے خلاف غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔
بہت سے امریکی سیاستدان بھی اب فلسطینیوں کی حمایت میں کھل کر بات کر رہے ہیں، جو پہلے اسرائیل کے حامی سمجھے جاتے تھے،عالمی سطح پر اسرائیل کو ایک جابر ریاست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر غزہ کی تباہی اور فلسطینی عوام پر مظالم کے نتیجے میں۔
یاد رہے کہ یہ عوامی ردعمل امریکی حکومت کو اسرائیل کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو کا وہم اسرائیلی تلخ حقیقت کے برعکس
یہ حالات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ امریکہ میں فلسطین کے لیے ہمدردی بڑھ رہی ہے، جبکہ اسرائیل اپنی سفارتی حیثیت کھوتا جا رہا ہے۔
یہی رجحان اگر جاری رہا تو امریکہ کی اسرائیل نوازی کم ہو سکتی ہے اور واشنگٹن کو تل ابیب کی پالیسیوں پر سخت دباؤ ڈالنا پڑ سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا عالمی عدالت نتین یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر سکتی ہے؟
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: تل ابیب کے رہنماؤں نے ایک خصوصی اجلاس منعقد کر
اپریل
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز
?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ برس 8 فروری کو شیڈول انتخابات کے
دسمبر
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان
?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا
جنوری
وزیر اعظم نے کابیینہ اجلاس طلب کر لیا
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل
مئی
کورونا : مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر مزید 26 افراد
فروری
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس: پرویز الٰہی کے شریک ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 9 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ
جنوری
ٹیکس فراڈ قوانین میں ترامیم کر دیں، 5 کروڑسے کم فراڈ پر گرفتاری نہیں کی جائیگی، چیئرمین ایف بی آر
?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کاکہنا ہے
جون
اسماعیل ہنیہ کے قاتل کے بارے میں ایکسیوس کا دعویٰ
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: Axios ویب سائٹ نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے
اگست