فلپائن کے صدر کی عوام کو شدید دھمکی، کورونا ویکسین نہیں لگائی تو جیل بھیج دیا جائے گا

فلپائن کے صدر کی عوام کو شدید دھمکی، کورونا ویکسین نہیں لگائی تو جیل بھیج دیا جائے گا

🗓️

فلپائن (سچ خبریں)  فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوتیر نے قوم سے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے اپنے ملک کی عوام کو شدید دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو دو میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا یا تو کورونا ویکسین لگوائیں یا پھر جیل جانے کے لیئے تیار ہوجائیں۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورت کے پیش نظر اپنے ایک بیان میں صدر روڈریگو دوتیر نے کہا کہ جو کورونا ویکسینیشن سےانکار کرے گا وہ جیل جائے گا، روڈریگو ڈوتیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کے پاس دو آپشنز ہیں، ویکسین لگوائیں یا جیل جائیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے صدر نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران ویکسینیشن سے انکار کرنے والوں کو جیل بھیجنے کا واضح طور پر عندیہ دے دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن میں اس وقت کورونا وائرس کا بحران بدترین ہوچکا ہے جہاں 13 لاکھ سے زیادہ کیسز اور 23 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں، اعداد و شمار کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے متعدد مراکز میں ویکسینیشن کی شرح بہت کم ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے محکمہ صحت نے اس سے قبل کہا تھا کہ اگرچہ لوگوں پر کووڈ ویکسین کے استعمال کے لیے زور دیا جائے گا مگر یہ رضاکارانہ عمل ہوگا۔

فلپائن کے صدر نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں کہا کہ مجھے غلط مت سمجھیں، اس وقت ہمارے ملک کو بحران کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں فلپائنی عوام کی جانب سے حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر تنگ آگیا ہوں۔

11 کروڑ آبادی والے اس ملک میں اب تک صرف 21 لاکھ کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے جب کہ حکومت نے 2021 کے آخر تک کروڑ افراد کی ویکسینیشن مکمل کرنے کا ہدف طے کررکھا ہے۔

فلپائن کے صدر کو اکثر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سخت مؤقف پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ وہ اسکولوں کو دوبارہ نہ کھولنے کے فیصلے پر بھی قائم ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور اسرائیل  کے جنگ کے بعد غزہ کے بارے میں مذاکرات 

🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ Axios نے امریکی حکام کے حوالے سے خبر

عائشہ عمر کا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے پر زور

🗓️ 30 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ملک بھر

بحرین کے سیاسی قیدیوں کی بتدریج موت

🗓️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:یورپ کے انسانی حقوق اور جمہوریت کا کہنا ہے کہ آل

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں

🗓️ 15 جون 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر

سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس: 144 ارب کے 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

🗓️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو

صیہونی پارلیمنٹ رکن کا قابض فوج کے خلاف اہم بیان

🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: صہیونی کنیسٹ کے ایک رکن نے قابض فوج کے 161

عرب عوام صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے حق میں ہیں یا مخالف؟

🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: 27 بحرینی انجمنوں نے ایک بار پھر اس ملک اور

بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں، اویس لغاری

🗓️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے