?️
نئی دہلی (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو اپنی سزا کے خلاف سول عدالت میں اپیل کرنے کی اجازت ہوگی جس کے بعد کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ نے پاکستان کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے جاسوس کلبھوشن کے اہل خانہ اور ان کے دوستوں نے اس پاکستانی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، جس کے تحت کلبھوشن یادیو کو اپنی سزا کے خلاف سول عدالت میں اپیل کرنے کی اجازت مل جائے گی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی قومی اسمبلی نے جمعرات کے روز جو بل منظور کیا، اس کے تحت بیرونی ممالک کے شہریوں کو، خاص طور پر جن کے کیس کا تعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت سے ہو، انہیں یہ حق دے دیا گیا ہے کہ وہ اپنے خلاف فیصلے پر نظر ثانی کے لیے ہائی کورٹ اور عدالت عظمیٰ جیسی اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں۔
اس بل کی روشنی میں کلبھوشن بین الاقوامی فوجداری عدالت کے تقاضوں کے مطابق فوجی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ اور عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر سکیں گے۔
اس کے تحت انہیں ضرورت پڑنے پر قونصلر رسائی بھی حاصل ہو سکتی ہے تاہم ابھی اس پاکستانی قانونی بل کی ملکی سینیٹ میں منظوری باقی ہے جس کے بعد یہ بل صدر مملکت کو بھیجا جائے گا اور آئینی طور پر صدارتی دستخطوں کے بعد ہی اس قانون پر عمل درآمد ہو سکے گا۔
پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے جاسوسی اور ملک میں تخریبی کارروائیاں کرنے کے الزام میں کلبھوشن یادیو کو موت کی سزا سنادی تھی اور وہ اس وقت بھی جیل میں ہیں۔
پاکستان کی قومی اسمبلی میں بل کی منظوری کی خبر آنے کے بعد سے ہی بھارت میں کل بھوشن کے اہل خانہ اور ان کے دوست کافی خوش ہیں۔
کلبھوشن یادیو کے والد سدھیر یادیو نے پاکستانی قومی اسمبلی کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی امیدیں اب اور زیادہ ہو گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بل سے متعلق نتائج اور خبر کا شدت سے انتظار تھا، یہ بہت اچھی خبر ہے، یہ خدا کی مرضی ہے، ہم پر امید ہیں اور دعا کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
مغربی ممالک کے آزادی بیان کے دعوؤں کی حقیقت عیاں
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ، فرانس، آئرلینڈ اور آسٹریلیا میں طلباء نے غزہ کی
اپریل
سوڈان کی بحرانی حالات میں کس نے مدد کی؟
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ یہ ملک
جولائی
امریکہ اور یورپ پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا: سعودی اخبار
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: سعودی اخبار الشرق الاوسط نے روس اور یوکرین کے درمیان
فروری
صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر عدم دلچسپی، حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں
?️ 25 جون 2021غزہ (سچ خبریں) صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر
جون
پی ٹی آئی حکومت کی کورونا وباء کے دوران ایک اور بڑی کامیابی
?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے اپنی کوششوں اور کاوشوں کے
جون
دنیا میں ڈالر کی گراوٹ کی وجہ امریکہ
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں رکنیت کے امیدوار نے اس ملک کی پالیسیوں
جون
کورونا وائرس کی نئی قسم “ایلفا” کے تیزی سے پھیلنے پر اہم تحقیق
?️ 8 جون 2021لندن (سچ خبریں) کورونا وائرس کی نئی قسم "ایلفا” کے تیزی سے
جون
مأرب میں یمنی فوج کی پیش قدمی جاری
?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے سعودی کٹھ پتلی حکومت سے وابستہ فورسز کے
مارچ