پی ٹی آئی حکومت کی کورونا وباء کے دوران ایک اور بڑی کامیابی

پی ٹی آئی حکومت کی کورونا وباء کے دوران ایک اور بڑی کامیابی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے اپنی کوششوں اور کاوشوں کے باعث کورونا کے دوران ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے حکومت نے  دو لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ملازمتوں کیلئے بیرون ملک بھیجا گیا، جس کی وجہ سے پاکستان دیگر ممالک سے آگے ہے۔زلفی بخاری نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان خطے میں ورک فورس ایکسپورٹ کرنے والے ممالک میں سب سے آگے ہے، وزارت اوورسیز پاکستان دو لاکھ24 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار دلانے میں کامیاب ہوگئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیت یافتہ افراد کو روزگار کی فراہمی میں بھارت اور بنگلادیش بھی پاکستان سے  پیچھے رہ گئے، بنگلادیش 2 لاکھ 17 ہزار جبکہ بھارت 94 ہزار محنت کشوں کو بیرون ملک بھیج سکا۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران عائد کی گئی پابندیوں کے باوجود پاکستانی مزدوروں کی بڑی تعداد روزگار کیلئے بیرون ملک گئی، ورک فورس کی بیرون ملک روانگی میں زلفی بخاری نے اہم کردار ادا کیا۔زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کے سفیروں سے مسلسل رابطوں کے نتیجے میں ہمیں اہم کامیابی ملی، یہ کامیابی وزیراعظم کے1 کروڑ نوکریوں کے وعدے کی جانب اہم قدم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت اب تک 12 لاکھ سے زائد ورک فورس کو بیرون ملک بھجوا چکی ہے، اس طرح وزارت اوورسیز کی جانب سے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کو تقریباً 13 فیصد تک پورا کیا جاچکا ہے۔

زلفی بخاری بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات نے بھی ریکارڈ قائم کیا ہے، آنے والے دنوں میں حالات مزید سازگار کرنے کی کوشش کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلانے کیلئے بھی قانون سازی کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یورپ میں اسرائیل کے وسیع عوامی تحریک؛دس لاکھ دستخط جمع

?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں:یورپی شہریوں کی ایک بڑی تحریک نے اسرائیل کے ساتھ یورپی

ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے رہے: ٹرمپ

?️ 7 فروری 2026 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں

وزیر اعظم اسمبلی میں آکر میری کارگردگی کے بارے میں بتائیں

?️ 27 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے صدر اور وزیر تعلیم بلوچستان

زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ہفتے بعد کمی ریکارڈ

?️ 31 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ہفتوں

امریکی سینیٹرز نے بائیڈن سے یوکرین پر تبصرہ کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:   سینیٹ کے رہنما چاک شومر نے بائیڈن کے سینئر حکام

امن کا آدمی مارا گیا: نیو یارک ٹائمز

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: آج صبح قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ

امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹ رکن: نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ کی طرف دھکیلا

?️ 6 جون 2026سچ خبریں: امریکی ایوانِ نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن اور خارجہ امور کمیٹی

شوہر کو دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا، منزہ عارف

?️ 23 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے