?️
سچ خبریں:وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے مکہ مکرمہ میں ملاقات کے دوران غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کی غیر مشروط حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے سرکاری دورہ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن، انسانی بحران اور مسئلہ فلسطین کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچے جہاں انہوں نے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو عوامی امنگوں اور باہمی وژن کے مطابق مزید فروغ دیا جائے گا۔
دونوں ممالک کے رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا، اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان نے سعودی ولیعہد کو سرکاری دورہ پاکستان کی دعوت دی، جو انہوں نے قبول کر لی۔
ملاقات میں غزہ میں جاری انسانی بحران پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ بین الاقوامی ادارے فوری اقدامات کریں۔
شہباز شریف اور محمد بن سلمان نے فلسطین کے مسئلے کے لیے منصفانہ اور پائیدار حل کی غیر مشروط حمایت کا اعادہ کیا، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہو۔
وزیر اعظم نے جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے دوران ریاض کے فعال کردار اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے اس کے پختہ عزم کو سراہا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے کی گئی جارحیت کے مقابل پاکستان کی پالیسی کو ذمہ دارانہ اور پرخویشتن قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں مستقل امن صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواست منظور
?️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران
جون
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر فواد چوہدری کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے
جنوری
شام کی عرب لیگ میں واپسی کے لیے عراق کی مکمل حمایت
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کی عرب لیگ میں
اپریل
حکومت صاف و شفاف انتخابات چاہتی ہے
?️ 3 جنوری 2022فیصل آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے
جنوری
بحران میں ڈوبی ہوئی موساد
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت اور اس کی خصوصی انٹیلی جنس نیز آپریشنز تنظیم
مارچ
حکومت اور امریکی کانگریس کے درمیان محاذ آرائی کا آغاز
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:ریپبلکنز نے محکمہ خزانہ اور ٹویٹر کے سابق ایگزیکٹوز سے کہا
جنوری
وزیرِ اعظم نہ کبھی جھکیں گے، نہ پاکستانیوں کو جھکنے دیں گے: فرخ حبیب
?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
فروری
انسانی حقوق کی دہائی دینے والوں کا اصلی چہرہ
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کا کہنا ہے کہ اس ملک
جولائی