اقتدار چھننے کے بعد نیتن یاہو کی ذلت میں شدید اضافہ، بدعنوانی کے کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

اقتدار چھننے کے بعد نیتن یاہو کی ذلت میں شدید اضافہ، بدعنوانی کے کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

?️

تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل کے سابق انتہا پسند وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا اقتدار چھننے کے بعد ان کی ذلت میں شدید اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب ان کی جانب سے بدعنوانی کے کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کے لیئے دی جانے والی درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت کے ذمہ دار ججوں نے ان کے وکلا دفاع کی جانب سے ان کے خلاف بدعنوانی کے کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست  مسترد کردی ہے۔

عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو کا مقدمہ بغیر کسی تاخیری منصوبے کے مطابق جاری رہے گا، نیتن یاہو سے کہا گیا ہے کہ وہ 20 جولائی تک اپنے کیسز سے متعلق اپنے دفاع میں تمام موادعدالت میں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو کے وکلا دفاع نے ستمبر میں یہودیوں کی تعطیلات کے بعد تک بحثیں ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی مرکزی عدالت نے نیتن یاہو کے خلاف فرد جرم عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، اسرائیل کی مرکزی عدالت کی طرف سے سنائی جانے والے ممکنہ سزا کی سپریم کورٹ سے توثیق کی صورت میں نیتن یاہو کو جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ قابض پولیس نے دسمبر 2016 میں نیتن یاہو کی بدعنوانی کیسز میں ان  کے ملوث ہونے کے شبہ میں تفتیش شروع کی تھی، پولیس نے نیتن یاہو کے خلاف فرد جرم عاید کرنے کی سفارش کی تھی۔

مشہور خبریں۔

رام اللہ میں شہادت کی کارروائی میں دو صہیونی فوجی زخمی

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   نابلس شہر کے جنوب میں واقع قصبے گیلاد کے قریب

طوفان الاقصی نے صیہونی معیشت کے ساتھ کیا کیا؟

?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ، ابہام اور غیر یقینی صورتحال نے مقبوضہ علاقوں میں

بیروت فائرنگ میں مرنے والوں کی تعداد سات

?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنانی ریڈ کراس نے جمعہ کو اعلان کیا کہ الطیونہ میں

صیہونیوں کی نہ رکنے والے اشتعال انگیزیاں

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں کی ایک بڑی تعداد نے آج اس حکومت

پشاور بھی آلودہ ترین شہروں میں شامل، پنجاب میں 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کا حکم

?️ 12 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کا دارالحکومت پشاور بھی اسموگ کے باعث آلودہ

اسرائیل اور لبنان جنگ کی تازہ ترین صورتحال

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے اتوار

لبنان میں جنگ غزہ سے زیادہ مشکل ہے:صیہونی فوجیوں کا اعتراف

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر حزب اللہ کے ساتھ جنگ

نو منتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

?️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں نو منتخب اراکین قومی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے