?️
میانمار (سچ خبریں) میانمار کے فوجی حکمران نے ملک میں نئی عبوری حکومت قائم کرکے خود وزیراعظم بننے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر ملک میں کثیر جماعتی انتخابات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میانمار کے فوجی حکمران جنرل مِن آنگ ہلینگ نے ملک میں نئی عبوری حکومت قائم کرتے ہوئے خود نگران وزیراعظم بننے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 6 ماہ قبل منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے میانمار کے کمانڈرانچیف جنرل من آنگ نے نئی نگران حکومت کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق جنرل من آنگ ملک کے نگران وزیراعظم ہوں گے اور جنرل سووین میانمار کے نائب وزیراعظم ہوں گے۔
نگران وزیراعظم نے ایک بار پھر ملک میں کثیر جماعتی انتخابات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال فروری میں میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے ایک سال کی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آنگ سان سوچی سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا تھا۔
منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے میانمار میں احتجاج کے دوران سیکڑوں سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے میانمار کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
شامی فضائی دفاعی نظام کا دہشت گردوں کے ڈرون کا نشانہ
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:شامی فضائی دفاعی نظام حمیمیم نے ادلب میں دہشت گرد گروہوں
اکتوبر
صیہونیوں کو ناکوں چنے چبوا دیں گے:حماس
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد
ستمبر
عمران خان نے اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اسلام
جولائی
غزہ میں صہیونی ریاست کی سفاکیت ایک بار پھر شروع
?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست نے غزہ میں نسل کشی اور جارحیت کو
مئی
نصراللہ کا قتل حزب اللہ کو کبھی کمزور نہیں کرسکتا : سی ان ان
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی سی ان ان نیٹ ورک نے ایک رپورٹ شائع
ستمبر
نیتن یاہو نے قیدیوں کو رہا کر دیا ہے: صیہونی
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے قابض حکومت کے وزیر
ستمبر
پشاور میں دفعہ 144 نافذ؛ ہوائی فائرنگ، ڈرون اور پتنگ اڑانے پر پابندی
?️ 24 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے
مئی
دباؤ، معطلی اور اخراج کے سائے میں طلبہ کا احتجاج جاری
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کے خلاف
مئی