ترکی اور مصر کے صدور کا صیہونی جرائم کے خلاف مشترکہ بیان

ترکی اور مصر کے صدور کا صیہونی جرائم کے خلاف مشترکہ بیان

?️

سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، جو ایک تاریخی دورے پر ترکی پہنچے ہیں، نے رجب طیب اردگان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، جو آج سرکاری دورے پر انقرہ پہنچے ہیں، نےترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

دونوں رہنماؤں نے اس پریس کانفرنس میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی اور مصر کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز

اردگان نے اس پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ترکی مصر کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے دوران انہوں نے مصر کے صدر کے ساتھ علاقائی مسائل، خاص طور پر غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترکی کے صدر نے کہا کہ موجودہ ترجیح غزہ میں جرائم کو روکنا اور جنگ بندی تک پہنچنا ہے، اسرائیلی غزہ کے لوگوں پر ہزاروں ٹن بم گرا رہے ہیں تاکہ شاید انہیں جھکنے پر مجبور کر سکیں، لیکن وہ ان کی ارادے کو توڑنے میں ناکام ہیں۔

انہوں نے شہید اسماعیل ہنیہ کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انقرہ غزہ میں اسرائیلی جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

اردگان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ میں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے اور یہ ایک اور جرم ہے جو اسرائیلی جرائم کی فہرست میں شامل ہو رہا ہے۔

ترکی کے صدر نے کہا کہ نیتن یاہو کی کابینہ کی پالیسیوں سے خطے میں حالات مزید خطرناک ہو رہے ہیں۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اس ملاقات میں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک نشست کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار قرار دیا اور زور دیا کہ علاقائی بحرانوں نے مصر اورترکی کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور ایک آزاد ریاست کے قیام کے حوالے سے دونوں ممالک کی پالیسیوں میں ہم آہنگی ہے۔

مصر بھی غزہ میں فوری جنگ بندی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: مصر اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں بہتری لائیں گے:ترکی کے صدر

السیسی نے کہا کہ اس نشست میں مصر اورترکی کے درمیان خاص طور پر انسانی امداد کے حوالے سے تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ، سوڈان اور افریقی ہورن کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف مشن کا پاکستان پر مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور

?️ 24 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل،پاکستا

فواد چوہدری نے ن لیگ کو اہم مشورہ دے دیا

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ن لیگ کو

ایران کا جوہری الزامات اور تجاوز کے خلاف خاموشی پر انتباہ

?️ 17 نومبر 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور نمائندے غلامحسین درزی

یوکرین میں فوجی کارروائی کے خاتمے کے لیے پوٹن کی شرط

?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں:   یوکرین میں آج جھڑپیں 11ویں دن میں داخل ہو گئی

غیر قانونی گرفتاریوں کا کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری

?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہریار

صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین 6

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم

چینی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری

?️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور

بشار الاسد کی قیادت میں شام نے امریکی اخراج کا جشن منایا: المشاط

?️ 18 اپریل 2022سچ خبریں:  یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے