🗓️
ووہان (سچ خبریں) چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے لگا ہے اور کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں 7 مثبت کیسز سمیت کئی شہروں میں نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے کروڑوں افراد گھروں میں محصور ہوگئے ہیں
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں پیر کو مقامی طور پر منتقل ہونے والے 55 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور تیزی سے منتقل ہونے والی وائرس کی ڈیلٹا قسم ایک درجن سے زائد صوبوں کے 20 سے زائد شہروں میں پہنچ چکی ہے۔
ووہان میں کیسز کی تعداد سرکاری اعداد و شمار میں سامنے آئی اور اس کی تصدیق سرکاری میڈیا نے کرتے ہوئے کہا کہ وائرس ایک ٹرین اسٹیشن میں ٹریس ہوا۔
چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا نے کورونا کی روک تھام کے عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ووہان میں ان متاثرہ 7 افراد کی مہاجرین ورکرز کے طور پر شناخت ہوئی۔
بیجنگ سمیت تمام بڑے شہروں میں کروڑوں افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ رہائشی کمپاؤنڈز کا محاصرہ کیا گیا ہے اور متاثرہ افراد سے قریبی رابطہ رکھنے والوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
دارالحکومت میں انتظامیہ نے نگرانی بڑھانے، سخت احتیاطی تدابیر اپنانے اور شہر کو اموات سے بچانے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
اس کے علاوہ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ صوبہ ہونان کے شہر ژوژو میں اگلے تین روز کے لیے 12 لاکھ سے زائد افراد کو سخت لاک ڈاؤن میں رکھا گیا ہے اور انتظامیہ نے شہر بھر میں ٹیسٹنگ اور ویکسی نیشن مہم شروع کردی ہے، ژوژو حکومت کا کہنا تھا کہ حالات اب بھی سنگین اور پیچیدہ ہیں۔
ووہان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد چین نے ملک میں کورونا وائرس کیسز تقریباً صفر پر لانے میں کامیابی حاصل کی تھی اور اپنی معیشت کو ایک مرتبہ پھر بحال کیا تھا۔
تاہم اس مرتبہ 20 جولائی کو نانجنگ شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے 9 کلینرز میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد صورتحال پھر خراب ہونا شروع ہوگئی ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 360 مقامی کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل فارسٹ پارک کی وجہ سے مشہور سیاحتی مقام زانجیاجی میں گزشتہ ماہ تھیٹرز کے سرپرستوں میں وبا پھیلی تھی جو یہ وائرس اپنے گھروں میں واپس لے آئے تھے، 15 لاکھ آبادی والے شہر زانجیاجی میں جمعہ سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
حکام حال ہی میں نناجیانگ اور زانجیاجی سے سفر کرنے والے لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں اور سیاحوں پر زور دیا ہے کہ ایسے علاقوں کا سفر نہ کریں جہاں کیسز سامنے آرہے ہیں۔
دریں اثنا بیجنگ نے موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران سیاحت پر پابندی عائد کردی ہے اور نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ منفی آنے پر صرف ضرورت کے تحت سفر’ کرنے والوں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کی ڈیٹرنس پاور اختتام پذیر
🗓️ 24 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کو توقع تھی کہ غزہ میں اسلامی جہاد کی کمان
مئی
کورونا : ملک میں ایک دن میں 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
🗓️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کا قہر جاری ہے
جنوری
انسان اپنی ہمت و توانائی سے پہچانا جاتا ہے: حرا مانی
🗓️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے انسان
جون
عمران خان مجرم نہیں، صدر پاکستان رہائی کے احکامات جاری کریں، لطیف کھوسہ
🗓️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما
فروری
ضمنی انتخابات: سول آرمڈ فورسز، آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری
🗓️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کل ملک بھر میں ہونے
اپریل
60,000 صہیونی آباد کاروں کی نقل مکانی کے بارے میں عبرانی میڈیا کا بیانیہ
🗓️ 14 فروری 2024سچ خبریں:اس رپورٹ کے تعارف میں، عبرانی زبان کے اخبار Yediot Aharanot
فروری
سیلاب کے بعد بیماریوں کا پھیلاؤ، عالمی ادارہ صحت کا ‘ایک اور تباہی’ کا انتباہ
🗓️ 18 ستمبر 2022سندھ: (سچ خبریں) سندھ میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں
ستمبر
نجف سے سعودی شہر دمام کے لیے براہ راست پرواز
🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:عراقی ذرائع نے نجف اور سعودی عرب کے شہر الدمام کے
جون