🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے امریکی شہریوں کے خلاف امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خطرناک سازش کے بارے میں اہم انکشاف ہوا جس میں اس بات کا خلاصہ ہوا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کورونا میں مبتلا امریکی شہریوں کو گوانتاناموبے بھیجنا چاہتے تھے۔
امریکی خبر رساں ادارے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق دو صحافیوں کی جانب سے لکھی گئی کتاب میں یہ انکشاف کیا گیا ہےکہ سابق امریکی صدر کا خیال تھا کہ امریکا میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے شہریوں کو گوانتاناموبے کی جیل میں رکھا جائے۔
رپورٹ کے مطابق کتاب میں بتایا گیاہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہونے کے بعد ٹرمپ نے فروری 2020 میں ہونے والی ایک میٹنگ میں اپنے اسٹاف سے سوال کیا کہ کیا ہمارے پاس ایسا کوئی آئس لینڈ نہیں جس کے ہم مالک ہیں؟ گوانتاناموبے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیوبا میں موجود گوانتاناموبے جیل کو امریکا سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اُس وقت ٹرمپ نے کہا کہ ہم مصنوعات درآمد کرتے ہیں اور ہم وائرس درآمد نہیں کریں گے، اس میٹنگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ خود وائرس کا شکار ہوگئے اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
سابق امریکی صدر کے دور میں امریکا کو کورونا کی انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا اور جان ہاپکنز یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے دور حکومت تک امریکا میں کورونا سے 4 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اس وقت کے سیکرٹری صحت سے کہا کہ ٹیسٹنگ مجھے مار رہی ہے، ٹیسٹنگ کی وجہ سے میں الیکشن ہار جاؤں گا۔
مشہور خبریں۔
اٹلی میں نیٹو کے خلاف عوامی مظاہرے
🗓️ 22 مئی 2022اٹلی کے دار الحکومت روم میں اس ملک کے شہریوں نے وسیع
مئی
جعلی خبریں پھیلانے پر روس کا امریکہ کو انتباہ
🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:روس نے ماسکو میں امریکی سفارت خانے کو ایک انتباہی پیغام
فروری
سعودی عرب میں یورینیم کی افزودگی
🗓️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صہیونی حکام خاموشی سے
ستمبر
ترکی اور سعودی عرب کے درمیان اہم فوجی معاہدہ
🗓️ 8 اگست 2023سچ خبریں: سعودی وزارت دفاع نے اس ملک اور ترکی کے درمیان
اگست
فلسطینی مجاہدین کا صیہونی قابضین کو اہم انتباہ
🗓️ 27 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ایک ذریعے نے غزہ کے الزیتون
فروری
کورونا ویکسین لگوانے کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت ہے
🗓️ 4 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب نے ویکسین لگوانے کے لئے صرف
ستمبر
عمران خان کیا کر رہا ہے کیا نہیں کر رہا اسے چھوڑیں اور اپنے کام پر دھیان دیں
🗓️ 6 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عمران خان کیا
جون
پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں پھر تیزی آگئی
🗓️ 18 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں پھر تیزی
مئی