?️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ موساد کے 200 سے زائد سابق اہلکاروں نے ایک کھلے خط میں غزہ میں جنگ کے خاتمے اور صیہونی قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے، ان اہلکاروں نے دو اسرائیلی پائلٹس کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے اس اقدام کی حمایت کی۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، چند روز قبل صیہونی چینل 13 نے رپورٹ دی تھی کہ صیہونی انٹیلی جنس یونٹ 8200 کے ریزرو اہلکار بھی ان پائلٹس کے مطالبے میں شریک ہو گئے ہیں اور انہوں نے جنگ روکنے اور قیدیوں کی واپسی پر زور دیا ہے۔
اس خط میں، جس پر اب تک سیکڑوں موجودہ اور سابق فوجیوں نے دستخط کیے ہیں، درج ہے کہ
ہم تشویش کے ساتھ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ موجودہ جنگ سیکیورٹی کے بجائے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت لڑی جا رہی ہے۔”
خط کے نشر ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد، صیہونی فضائیہ کے تقریباً 1000 اہلکاروں نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ، صیہونی نیوی کے 150 سے زائد سابق اہلکاروں نے بھی اسی نوعیت کے ایک خط پر دستخط کرتے ہوئے غزہ پر جنگ کی مخالفت کی ہے۔
مخالفت کی یہ لہر فوج تک محدود نہ رہی، صیہونی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق، 100 فوجی ڈاکٹرز اور متعدد یونیورسٹی اساتذہ نے بھی اس مہم میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے، جنگ بندی اور قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
ان بڑھتی ہوئی مخالفتوں کے سبب بنیامین نیتن یاہو کی حکومت پر اندرونی دباؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور اس وقت مقبوضہ فلسطین روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہروں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
حماس کا مذاکرات میں پانچ بنیادی اصولوں پر اصرار
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کار کے مطابق حماس مذاکرات میں جنگ بندی،
جولائی
اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کم ہوکر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا
?️ 17 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکسان نے کہا ہے کہ کرنٹ
مئی
ڈچ وزارت دفاع میں سائبر رکاوٹ
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: نیدرلینڈز کی وزارت دفاع میں مواصلاتی نیٹ ورکس میں سے ایک
اگست
اسرائیل کی ڈیٹرنٹس پاور میں کمی آئی ہے:صہیونی حکام
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان سے بڑے پیمانے پر راکٹ
اپریل
یمن میں وہی کرو جو ہم نے افغانستان میں کیا؛ سعودی عرب کو امریکی مشورہ
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:لبنانی اخبار البنا کے ایڈیٹر انچیف نے اپنے ایک کالم میں
نومبر
عراقی گیس فیلڈ پر راکٹ حملہ
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:شمالی عراق میں واقع ایک گیس فیلڈ کو کاٹوشا راکٹ سے
جون
لاہور: صرف 20 وینٹی لیٹرز دستیاب لواحقین شدید پریشان
?️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) مطابق لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز95 فیصد
اپریل
ٹک ٹاک سے شروع ہونے والی ٹرمپ کی صدارت
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک
جنوری