?️
لاہور: (سچ خبریں) حکومتِ پنجاب نے اسموگ کی بڑھتی سطح کے باعث بیماریوں کے خدشے کے پیشِ نظر لاہور کے اسکولز و دفاتر ہفتے میں 3 روز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے گزشتہ شب نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق ضلع لاہور کے تمام سرکاری و نجی اسکولز ہفتے میں 3 روز بند رہیں گے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں اسموگ کی موجودہ صورتحال کے سبب ضلع لاہور کے تمام سرکاری و نجی اسکولز مزید احکامات جاری ہونے تک اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کے علاوہ ہر جمعے اور ہفتے کو بھی بند رہیں گے۔
دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے لاہور کے نجی ادارے اور ان کے سب آفسز بھی ہفتے میں 3 روز بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں اسموگ کی وجہ سے شہریوں کا سانس متاثر ہو رہا ہے، لہٰذا لاہور کی حدود میں کام کرنے والے تمام نجی ادارے اور ان کے سب آفسز جمعے اور ہفتے کو بھی بند رہیں گے۔
ریلیف کمشنر پنجاب زاہد اختر زمان کے مطابق نجی کمپنیوں کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ پنجاب نیشنل کلائمیٹ (پروینیشن اینڈ ریلیف) ایکٹ 1958 کے سیکشن 4 کے سب سکیشن 2 ایچ کے تحت کیا گیا ہے، اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن 7 دسمبر سے 15 جنوری تک نافذالعمل رہے گا۔
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز صوبائی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ لاہور میں ہفتے میں کم از کم 3 روز اسکولز بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے یہ حکم ماحولیات سے متعلق متعدد امور پر مفاد عامہ کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیا تھا۔
جسٹس شاہد کریم نے صوبائی لا افسر کو بدھ (آج) کو اسکولوں کی بندش کا نوٹی فکیشن عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
عدالتی احکامات کی تعمیل میں پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ شب ایک نوٹی فکیشن جاری کیا جس کی کاپی آج لاہور ہائی کورٹ کے بینچ میں بھی جمع کرائی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسموگ کو ’آفت‘ قرار دیا تھا اور صوبے میں اسموگ کو کم کرنے کے لیے بنائے گئے پلان پر مؤثر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے اس کی وجہ بننے والے عوامل پر قابو پانے کے لیے کارروائی کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحولیات، محکمہ ٹرانسپورٹ اور صنعتوں کے محکمے انتظامی افسران کے ساتھ رابطے میں رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسموگ کو کم کرنے کے لیے جاری ایس او پیز پر عمل درآمد میں کسی بھی سطح پر ناکامی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہیے، یہ عمل صوبے بھر میں ممنوع ہے۔
گزشتہ ہفتے جسٹس شاہد کریم نے مشاہدہ کیا تھا کہ حکومت اسموگ پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے، انہوں نے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو قوانین اور پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتوں کی سزا بڑھانے کے لیے قوانین بنانے کی ہدایت کی تھی۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا تھا کہ اسموگ تمام شہریوں اور بالخصوص بچوں اور بزرگوں میں صحت کے پیچیدہ مسائل کا سبب بن رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکی نے نیٹو کے اتحاد کو کمزور کر دیا ہے: یونانی وزارت خارجہ
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: آنکارا اور ایتھنز کے درمیان سیاسی اور سفارتی کشیدگی کے
ستمبر
جرمنی تک طوفان الاقصیٰ کے جھٹکے
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمن چانسلر نے ایک پیغام شائع کرکے فلسطینی مزاحمت کے
اکتوبر
سعودی اور اماراتی عہدہ دار امریکی اور صیہونی کارندے ہیں:الحوثی
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:یمنی عوامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبد المالک الحوثی نے
فروری
آزادی مارچ کیس ،بانی پی ٹی آئی عمران خان 2 مقدمات میں بری
?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے آزادی
مئی
ٹرمپ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکی پہنچے
?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے
جولائی
ٹرمپ کی شام سے امریکی فوج کے انخلا کی خواہش، صیہونیوں کو سخت تشویش
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جنوری
فلسطین کے لیے پیش کیے گئے منصوبے
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں تنازعات کے تسلسل کے ساتھ مسئلہ فلسطین
دسمبر
وزیر اعظم کے بیان کے بعد الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کیا ہے
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن پر الزامات
مارچ