دنیا اس دور کے ہٹلر کو بھی روکے:ترک صدر

دنیا اس دور کے ہٹلر کو بھی روکے:ترک صدر

?️

سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتانیاهو اور اس کی حکومت کے اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں ہٹلر جیسے جرائم سے تشبیہ دی اور کہا کہ عالمی برادری کو انہیں روکنا ہوگا۔

ریانوستی نیوز وب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ان ممالک سے جو ابھی تک فلسطین کو تسلیم نہیں کر سکے، کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ وہ تاریخ کی صحیح جانب کھڑے ہوں اور جلد از جلد فلسطین کو ایک آزاد اور متحد ریاست کے طور پر تسلیم کریں، مشرقی بیت المقدس کو دارالحکومت بنا کر ایک جغرافیائی طور پر متحد فلسطینی ریاست کی تشکیل مزید تاخیر کا شکار نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:الزیتون اسکول کے خلاف جنگی جرم کس کی سرپرستی ہوا؟ حماس کا بیان

اردوغان نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں میں اقوام متحدہ اپنی بنیادی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور ایک غیر مؤثر، بوجھل اور بے اثر ادارے میں تبدیل ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ خواتین اور بچوں کا دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بن چکا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس نسل کشی کو روکنے اور اس ظلم کو ختم کرنے کے لیے کب حرکت میں آئے گی؟

انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا اور کہا وہ صحافی جنہیں اسرائیل نے براہ راست نشریات کے دوران قتل کیا، آپ کے ساتھی نہیں تھے؟ آپ ایک ایسے قاتل گروہ کو روکنے کے لیے کس بات کا انتظار کر رہے ہیں جو صرف اپنے سیاسی مفادات کے لیے پورے خطے کو جنگ میں دھکیل رہا ہے؟

مزید پڑھیں:غزہ میں فلسطینی بستیوں کو مٹانے کی ناپاک کوشش، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اسے جنگی جرم قرار دے دیا

اردوغان نے مزید کہا کہ اسرائیل کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف نسلی صفائی اور نسل کشی میں ملوث ہے اور ان کی زمینوں پر قبضہ کر رہا ہے۔

دنیا کے عوام کو، جیسے 70 سال پہلے ہٹلر کو روکا گیا تھا، اسی طرح اب نتانیاهو اور اس کے مجرمانہ گروہ کو بھی روکنا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

عدلیہ میں موجود عمران خان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے گا، مریم نواز

?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے عدلیہ میں

آزاد فلسطی ریاست کے قیام کے لیے عالمی تحریک؛ صیہونیت اسٹریٹجک تنہائی میں

?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ارکان کی اکثریت کی

عرب دنیا کی سب سے بڑی فوج طاقت کون؟

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: خصوصی ملٹری ویب سائٹ نے مصری فضائیہ کو جنگی طیاروں

کیا اردگان نے حالیہ شکست سے سبق سیکھا؟

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی

روسی اداکارہ آئی ایس ایس سے واپسی پر دکھی

?️ 18 اکتوبر 2021ماسکو(سچ خبریں)روسی اداکارہ اور ہدایت کار اپنے12 روزہ مشن کے بعدخلا سے

 پنجاب میں ویکسین کا عمل روک دیا گیا

?️ 18 جون 2021لاہور (سچ خبریں)  پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19

سید حسن نصر اللہ کی قائدانہ صلاحیت کے بارے میں صہیونی میڈیا کیا کہتا ہے؟

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ حزب اللہ

ایران کے خلاف جنگ کے نتائج: جرمنی میں مہنگائی کی بلند ترین شرح اور فرانس میں معاشی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ

?️ 13 مئی 2026سچ خبریں: ایران کے خلاف امریکی جنگی پالیسی کے نتیجے میں جرمنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے