غزہ میں فلسطینی بستیوں کو مٹانے کی ناپاک کوشش، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اسے جنگی جرم قرار دے دیا

غزہ میں فلسطینی بستیوں کو مٹانے کی ناپاک کوشش، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اسے جنگی جرم قرار دے دیا

?️

غزہ (سچ خبریں) ناپاک دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینی بستیوں کو اجاڑا جارہا ہے اور اب تک دسیوں مکانات مسمار کیئے جاچکے ہیں جن کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یورو مڈل ایسٹ نے اسرائیل کی اس ناپاک اور وحشیانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یورو مڈل ایسٹ نے قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ کی پٹی میں‌ ایک پوری فلسطینی بستی کو تباہ کن بمباری سے صفحہ ہستی سے مٹانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا ہے۔

یورو مڈل ایسٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے ایک کالونی میں دسیوں مکانات کو مسمار کرنے کی وحشیانہ کارروائی میں 33 فلسطینیوں کو شہید اور 50 سے زاید کو زخمی کردیا ہے، اس وحشیانہ کارروائی میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے بغیر کسی پیشی وارننگ کے  نہتے فلسطینیوں پر بمباری شروع کردی جس کے نتیجے میں چند منٹ میں پانچ کثیر منزلہ عمارتیں مسمار کردیں جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والی شہری آبادی تک پہنچنے والے امدادی کارکنوں کو اس وقت شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا جب  انہوں‌ نے عمارتوں کے ملبے تلے درجنوں افراد کے دب جانے کے مناظر دیکھے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی اتوار کے روز وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ایک پوری کالونی کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا جس کے نتیجے میں 8 بچوں اور 12 خواتین سمیت 33 فلسطینی شہید اور 50 سے زاید زخمی ہوگئے ہیں۔

تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تک اب بھی کئی افراد کے دب جانے کا اندیشہ ہے، بمباری کے باعث امدادی کارکنوں کو ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

مشہور خبریں۔

انڈو پیسفک کا بلینکن کو انڈونیشیا اور ملائیشیا بھیجنے کا کام

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن امریکی انڈو پیسفک پالیسیوں کو

ہمایوں سعید نے بےاولادی کی وجہ بتادی

?️ 22 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکار ہمایوں سعید نے اولاد نہ ہونے سے

وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کردیا

?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد : (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس کے

کراچی: متعدد سینٹرز میں کورونا ویکسین کی شدید قلت

?️ 18 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں کورونا ویکسین کی شدید قلت پیدا ہو

سعودی عرب اور کویت کا عراق میں فوجی تجاوز ؛ عراقی میڈیا کا انکشاف

?️ 18 مئی 2026سچ خبریں:العهد نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب اور

ملک میں مہنگائی کی سطح پر کمی واقع ہوئی

?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مجموعی مہنگائی شرح کم ہوکر 18.62

عماد مغنیہ کے قتل میں موساد کے ساتھ کئی عرب ممالک کے تعاون کا انکشاف

?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:اگرچہ حزب اللہ کی عسکری شاخ کے کمانڈر عماد مغنیہ کے

سعودی عرب میں صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کے مخالفین کی گرفتاریاں

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی انسانی حقوق کی تنظیم نے انکشاف کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے