حماس نے 2021 کے پارلیمانی انتخابات کے لیئے اپنے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کردی

حماس نے 2021 کے پارلیمانی انتخابات کے لیئے اپنے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کردی

?️

غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے 2021 کے پارلیمانی انتخابات کے لیئے اپنے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے فلسطینی الیکشن کمیشن کو لیسٹ فراہم کرادی جس میں غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے افراد کے نام شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی الیکشن کمیشن کو اپنے انتخابی امیدواروں کی فہرست فراہم کردی ہے، حماس نے سال 2021ء کے پارلیمانی انتخابات میں القدس ہماری منزل ہے کے نعرے کے ساتھ حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل الحیہ نے غزہ میں فلسطینی الیکشن کمیشن میں جماعت کے انتخابی امیدواروں کی فہرست جمع کرائی۔ اس فہرست میں غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے جماعت کے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس رہنما خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم نے القدس ہماری منزل ہے کے  نعرے کے ساتھ اپنی انتخابی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہے، انتخابی گوشواروں میں‌ حماس کو دسواں نمبر ملا ہے۔

انہوں‌ نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ہمارے امیدوار القدس کو مرکزی عنوان کے طور پر پیش کریں گے، ہمارے انتخابی امیدواروں میں ماہرین، دانشور، اسرائیلی دشمن کی جیلوں ‌میں قید کاٹنے والے رہنما شامل ہیں، الیکشن کمیشن کی طرف سے منظوری کے بعد فہرست کو عوام کے سامنے پیش کیا جائےگا۔

خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ فلسطین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات فلسطینی دھڑوں میں پائے جانے والے اختلافات دور کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

20 میٹر سرنگ کی جگہ محض ایک میٹر گڑھا دریافت

?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ روز عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج

اسرائیل نے غزہ میں نسل پرستی کی پالیسیاں نافذ کیں

?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف کے اجلاس میں جنوبی

فائزر ویکسین کی مزید کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) امریکی کمپنی کی تیار کردہ فائزر ویکسین کی مزید

کراچی میں کورونا پھیلنے کی خبر غلط ہے، 100 میں سے 7 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا، وزیر صحت

?️ 20 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کہا ہے

عالمی میڈیا نے ٹرمپ کی تقریرکو بے معنی اور غیر جمہوری قرار دیا

?️ 24 ستمبر 2025عالمی میڈیا نے ٹرمپ کی تقریرکو بے معنی اور غیر جمہوری قرار

ہم نے زمینی میزائل سے سعودی ڈرون کو مار گرایا

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:   یمنی ذرائع نے صوبہ حجہ میں جارح جاسوس ڈرون کو

بھارت کی جانب سے قیدیوں کی رہائی میں ہمیشہ تاخیر کی جاتی ہے

?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے