سچ خبریں:ایک حالیہ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی عوام کی اکثریت نیتن یاہو کی کابینہ کی کارکردگی سے مایوس اور نالاں ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹی وی چینل 12 کے اس سروے کے مطابق، 55 فیصد صیہونی عوام کی رائے ہے کہ غزہ میں جنگ سیاسی مقاصد کے تحت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا اقتدار میں رہنا اسرائیل کے لیے کیسا ہے؟
اس کے علاوہ 58 فیصد شرکاء کا کہنا ہے کہ وزیر جنگ کی برطرفی کے بعد ان کا نیتن یاہو پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔
سروے میں 62 فیصد صیہونی نے نئے وزیر جنگ کو اس عہدے کے لیے ناموزوں قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں: نیتن یاہو نے اسرائیل کو مکمل شکست دے دی: ایہود بارک
مزید یہ کہ 45 فیصد صیہونیوں نے اسرائیل کے مستقبل کے حوالے سے بدگمانی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔