غزہ کے اسپتال انسانی المیے کا شکار؛غزہ کی وزارت صحت کا انتباہ

غزہ کے اسپتال انسانی المیے کا شکار؛غزہ کی وزارت صحت کا انتباہ

?️

سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت نے اسرائیلی حملوں اور محاصرے کے باعث یہاں کے اسپتالوں میں عملے، دواؤں اور آلات کی شدید قلت کی بنیاد پر انسانی المیے کا اعلان کر دیا ہے۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے ایک ہنگامی بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور طویل محاصرے کے باعث غزہ کے اسپتالوں میں شدید انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی طرف سے جاری حملوں اور طبی رسد کی بندش کے باعث غزہ کے اسپتال اور طبی مراکز شدید دباؤ کا شکار ہیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق آپریٹنگ تھیٹر، آئی سی یو اور ایمرجنسی یونٹس ضروری طبی آلات اور بنیادی اشیاء کے بغیر کام کر رہے ہیں۔
اسپتالوں کو پرتی تصویری مشینوں، اینستھیزیا کے آلات اور طبی جراحی کے ساز و سامان کی شدید ضرورت ہے، اورتھوپیڈک، عروقی، آنکھوں اور عمومی سرجریاں مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں، بیڈز، امدادی سامان، اور وارڈز میں جگہ کی کمی مریضوں کی فوری نگہداشت میں رکاوٹ بن چکی ہے۔
وزارت صحت نے یہ بھی انکشاف کیا کہ  طبی استعمال کی گیسیں جیسے کاربن ڈائی آکسائیڈ، ایتھیلین، اکسائیڈ گیسیں مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں،آپریٹنگ رومز کے کپڑے، بیڈ شیٹس، حتیٰ کہ شہداء کے کفن تک دستیاب نہیں،کلورین، دھلائی کے انزائمز اور جراثیم کش نمک جیسی اشیاء کی عدم دستیابی نے انفیکشن کنٹرول پروگرامز کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
وزارت نے واضح کیا کہ 24 گھنٹے کام کرنے والا طبی عملہ خوراک اور بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہے،یہ صورتحال غزہ میں انسانی بحران کو مزید پیچیدہ مرحلے میں داخل کر چکی ہے،وزارت صحت نے عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے تاکہ اسپتالوں میں طبی خدمات بحال ہو سکیں اور شہریوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔

مشہور خبریں۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندی پر جا پہنچا

?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے

نیتن یاہو کا وہم اسرائیلی تلخ حقیقت کے برعکس

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی مصنف اور تجزیہ نگار ڈاونے لائل نے مسلسل جنگ

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی رہائی ملنے کے بعد پھر گرفتار

?️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور

ملک میں 43 فیصد شہریوں کی کورونا ویکسینیشن ہوچکی ہے

?️ 27 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر ویکسی نیشن

صیہونی حکومت کے سربراہ ترکی کے راستے پر

?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:   اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ بدھ کو ترکی کے صدر رجب

ایران اور چین کے درمیان اہم معاہدہ

?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے امور خارجہ اور قومی کونسل

بحیرہ احمر کے اتحاد کی مدد کے بارے میں چین کا امریکہ کو منہ توڑ جواب

?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو ہونے والی

شام- ترکی تعلقات کا تناظر؛ دونوں فریق کتنا اسکور کر سکتے ہیں؟

?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:ترکی اور شام کے درمیان مذاکرات کی ممنوعہ ناکامی کے باوجود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے