?️
تل ابیب (سچ خبریں) صہیونی ریاست کے سابق سفارتکاروں نے اسرائیل کو فرقہ پرست ریاست قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اہم اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف اہم اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو سابق صہیونی سفیر جو جنوبی افریقہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں انہوں نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ کو فرقہ پرستی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف عملی اقادم اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
میڈل ایسٹ ویب سائٹ کے مطابق، سابق اسرائیلی سفیران، ایلان باروچ اور ایلون لیل، جو 2000 سے 2001 تک اسرائیلی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیل اور مقبوضہ فلسطین میں شدید فرقہ پرستی اور عدم مساوات کی فضا قائم ہوچکی ہے۔
ان سفارتکاروں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے نصف صدی سے بھی زیادہ عرصے سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر حکومت کی ہے اور اسرائیلی آباد کار شہری قانون کے تحت رہتے ہیں جبکہ فلسطینی مارشل لاء کے تحت ایک فوجی چھاونی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ان دونوں سفارت کاروں نے مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کے غیر قانونی تعمیرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج، مغربی کنارا 165 غیر قانونی بستیوں سے گھرا ہوا ہے اس کا مطلب ہے یہ کہ فلسطینی برادری اسرائیل کی جانب سے قائم غیر قانونی بستیوں میں گھری ہوئی ہے۔
صیہونی حکومت کے دو سابق سفارتکاروں نے اس حکومت کے اقدامات کو جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کے دور سے تشبیہ دیتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر قبضہ عارضی نہیں ہے اور نہ ہی تل ابیب اس قبضے کے خاتمے کے لیئے کسی قسم کی سیاسی پیشرفت کے لیئے راضی ہے۔
ان دونوں سفارت کاروں نے اعتراف کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا یہ تسلیم کرے کہ جو کچھ ایک عرصہ پہلے ہم نے جنوبی افریقہ میں دیکھا وہ اب مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بھی ہورہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا فیصلہ کن سفارتی اقدام کرے اور فلسطینیوں کے مساوی مستقبل، وقار اور سلامتی کے لئے کام کرے۔


مشہور خبریں۔
برطانوی پولیس ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر قابو پانے کی کوشش میں
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں: برطانوی پولیس نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ
جولائی
’آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعووں میں تشویشناک اضافہ‘
?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا کہ آزاد جموں و
اپریل
سائفر کیس: عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر وفاق، ایف آئی اے کو نوٹس جاری
?️ 22 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں سابق وزیراعظم
نومبر
دس سال سے بند کویت کے لیے پاکستان کے ویزے جلد کھل جائیں گے: شیخ رشید
?️ 17 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے دس سال سے
مارچ
کئی سالہ قانونی جنگ کے بعدبرٹنی اسپیئرز والد کی سرپرستی سے آزاد
?️ 30 ستمبر 2021لاس اینجلس (سچ خبریں) امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز 13 سالہ قانونی جنگ
ستمبر
انٹرپول کے اماراتی سربراہ کے خلاف تشدد کے الزام میں شکایت
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:ایک وکیل نے متحدہ عرب امارات کےانٹرپول کے نئے سربراہ کے
جنوری
صیہونی آبادکاروں کا کوئی ٹھکانہ نہیں
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی آبادکاروں کی
مئی
ٹرمپ کی ایک بار پھر تاریکن وطن کی توہین
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن
اکتوبر