?️
سچ خبریں:امریکہ میں مہنگائی کی بڑھتی لہر کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے اور اسی بحران کے درمیان پنسیلوانیا میں ایک ٹرک سے 40 ہزار ڈالر مالیت کے انڈے چوری کر لیے گئے۔
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کے پس منظر میں ایک کمپنی کے ترسیلی ٹرک سے تقریباً 100,000 انڈے چوری ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں مہنگائی اور مکانات کی آسمان چھوتی قیمتیں
واضح رہے کہ یہ چوری پنسیلوانیا میں ایک معروف انڈا پروڈکشن کمپنی کے ٹرک پر حملے کے دوران ہوئی، پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ کمپنی نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی تصدیق کی ہے۔
چوری کا شکار ہونے والی مرغداری Pete & Gerry’s Organics ہے جو معروف کمپنی Nellie’s Free Range کا حصہ ہے۔
سی بی ایس نیوز کے تجزیے کے مطابق، 2019 سے 2024 تک امریکہ میں انڈوں کی قیمتوں میں 160 فیصد اضافہ ہوا۔
اس مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ پرندوں میں پھیلنے والا برڈ فلو ہے، جس نے صرف دسمبر میں لاکھوں مرغیوں کی ہلاکت کا سبب بنا۔
امریکی محکمہ زراعت (USDA) کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ مہینوں میں ملک بھر میں انڈوں کی قلت کی اطلاع دی گئی ہے۔
برڈ فلو کی وبا کے نتیجے میں ملک بھر میں لاکھوں مرغیاں مر چکی ہیں، جس کی وجہ سے انڈوں کی پیداوار میں شدید کمی آئی ہے، اس بحران نے انڈوں کی قیمتوں کو مزید بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں خوراک کی مہنگائی کی وجہ سے چوری جیسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر ان اجناس کی جو مہنگی ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے: وائٹ ہاؤس
یہ واقعہ اس بات کا عکاس ہے کہ معاشی بحران اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات امریکہ میں بڑھتے جا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سینیٹ؛ انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا احتجاج
?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025
اگست
ایرانی سفیر عراقچی مسقط پہنچے
?️ 6 فروری 2026 سچ خبریں: سید عباس عراقچی، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ،
فروری
صیہونی حکومت کی دھمکیاں ناقابل یقین
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی طرف سے
جون
صدر زرداری نے وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دی
?️ 25 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری
اکتوبر
چین کی نظر میں امریکہ کاغذی شیر
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:نیشنل انٹرسٹ میگزین نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ
اپریل
پی ڈی ایم کے پاس اب کوئی حکمت عملی نہیں:پیپلز پارٹی
?️ 19 مارچ 2021اسلام اباد( سچ خبریں) اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں سے متعلق پاکستان پیپلز
مارچ
پاک-بھارت ڈی جی ایم اوز کا آج پھر رابطہ، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا، اسحٰق دار
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز
مئی
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے بارے میں فگارو اخبار کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے: حزب اللہ
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے میڈیا ریلیشنز یونٹ نے ایک بیان
دسمبر