?️
سچ خبریں:یورپی یونین میں شمولیت کے لیے مولداوی میں ہونے والے ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملک کے عوام یورپی یونین میں شامل ہونے کی طرف زیادہ رجحان نہیں رکھتے۔
الجزیرہ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مولداوی کے مرکزی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ۹۸.۰۲ فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد، ۵۰.۱۲ فیصد ووٹرز نے یورپی یونین میں شمولیت کے خلاف ووٹ دیا ہے جبکہ ۴۹.۸۸ فیصد نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے: اردوغان
مولداوی کی مغرب نواز صدر مایا ساندو نے ان نتائج کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ جرائم پیشہ گروہوں نے غیر ملکی ممالک کے ساتھ مل کر مولداوی کو یورپی یونین میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے ووٹ خریدنے کی کوشش کی۔
یورپی یونین میں شمولیت کے اس ریفرنڈم کے ساتھ ساتھ مولداوی میں صدارتی انتخابات بھی منعقد ہوئے۔
صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مولداوی کی مغرب نواز صدر باقی امیدواروں سے آگے ہیں لیکن رپورٹوں کے مطابق، ان کے لیے ۵۰ فیصد ووٹ حاصل کرنا مشکل ہوگا اور غالباً انتخابات دوسرے مرحلے میں جائیں گے۔
مولداوی کے صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ۳ نومبر کو منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں: یورپی یونین میں شمولیت کے لیے یوکرین کا وظیفہ معین کریں: زیلنسکی
اس انتخابات میں کل ۱۱ امیدوار صدارتی عہدے کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں جن میں سے ۶ سیاسی جماعتوں کے رکن اور ۵ آزاد امیدوار ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے ایک بار پھر نیا دعویٰ کردیا
?️ 25 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے
مئی
ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کردیا
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: معروف امریکی آٹوموبائلز، آٹومیکر اور انرجی کمپنی ’ٹیسلا‘ کی گاڑی
دسمبر
شہباز شریف اور امیر قطر کی ملاقات
?️ 24 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے دوران پاکستان
اگست
چیئرمین پی ٹی آئی میڈیا انٹرویوز میں جعلی خبروں کے ذریعے گمراہ کن معلومات پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم
?️ 5 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم پر
جون
شبانہ اعظمی کا کنگنا رناوت کو کرارا جواب
?️ 11 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے برقع
فروری
فلسطین کی حمایت میں اسکاٹ لینڈ میں لوگ سڑکوں پر
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں فلسطین کے حامیوں نے
نومبر
شام کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر امریکہ کا قبضہ
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:شام کے مقامی باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک
اپریل
صیہونی قیدیوں کے بارے میں صیہونی انتہاپسند وزیر کی خوش فہمی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر نے اس
فروری