غزہ میں منڈلاتے جنگ کے بادل، مصر اور اقوام متحدہ نے اہم اعلان کردیا

غزہ میں منڈلاتے جنگ کے بادل، مصر اور اقوام متحدہ نے اہم اعلان کردیا

?️

قاہرہ (سچ خبریں)  مصر اور اقوام متحدہ نے بیت المقدس میں کشیدگی کم کرنے اور غزہ میں منڈلاتے جنگ کے بادلوں کو دیکھتے ہوئے جنگ کے ان خطرات کو کم کرنے کے لیے متفقہ کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصر ی وزیر خارجہ سامع شکری اور مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب ٹور ونسلینڈ نے بیت المقدس اور غزہ میں کشیدگی سے بچنے کے لیے رابطے تیز کرنے پر اتفاق کیا، وزیر خارجہ نے کہا کہ اردن، فرانس اور جرمنی کے ساتھ مصر کی مشترکہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان مقبوضہ علاقوں اور غزہ میں حالات کشیدہ ہیں، اور اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ غزہ کی جانب سے حماس نے اسرائیل کی طرف راکٹ داغے، جس کے جواب میں اسرائیل نے تنظیم کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔

دوسری جانب قابض فوج اور صہیونی پولیس کی فول پروف سیکورٹی میں یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

بدھ کے روز 134 یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہودی آبادکاروں اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت کئی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی، یہودی آبادکار الگ الگ گروہوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مقدس مقامات کی توہین کی۔

مشہور خبریں۔

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، ترسیلی کمپنیوں کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصول کرنے کی اجازت

?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ

لانگ مارچ نزدیک، اسلام آباد پولیس کو ڈرونز، باڈی کیمرے مہیا کر دیے گئے

?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نزدیک پہنچنے

چین کی خارجہ پالیسی میں جیو اکنامک کا تجزیہ

?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: دنیا کے تمام حصوں میں جغرافیائی سیاسی مسائل کی طرف عالمی

غزہ میں صیہونیوں کی حالت زار

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: القسام بٹالینز کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں صہیونی

افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہونے سے روکے، وزیراعظم

?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عبوری حکومت پر زور

یوکرین کی جنگ نے مغربیوں کی انسان دوستی کو ظاہر کیا

?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:       یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے

غیر ملکی مشنوں میں برطانوی پارلیمنٹیرینز کی اخلاقی بدعنوانی کا پردہ فاش

?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:  برطانوی نمائندہ جو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں سے ایک

مہنگی بجلی پیدا کرنے والے آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں میں ایک اور پیشرفت

?️ 14 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مہنگی بجلی پیدا کرنے والے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے