?️
کابل (سچ خبریں) طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کی طرف پیشقدمی کو دیکھتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے ملک کی سیکیورٹی اور مسلح افواج کو دوبارہ متحرک کرتے ہوئے طالبان کا مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انتہائی تیزی سے پیش قدمی کی ہے اور وہ افغان سیکیورٹی فورسز کو تمام محاذوں پر مات دیتے ہوئے دارالحکومت کابل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
طالبان نے کابل کے قریب ایک اہم شہر پر قبضہ کر لیا جبکہ وہ اب تک مجموعی طور پر 19 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔
ادھر طالبان کی پیشرفت کو دیکھتے ہوئے سفارت خانے کے حکام اور دیگر شہریوں کو ملک نکالنے میں مدد کرنے کے لیے امریکی فوج کے خصوصی دستوں کو بھیجا گیا ہے۔
اشرف غنی نے ٹیلی ویژن پر تقریر میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہماری سیکیورٹی اور دفاعی افواج کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم اپنی تقریر میں انہوں نے اپنے استعفے کا کسی بھی قسم کا کوئی عندیا نہیں دیا اور نہ ہی موجودہ صورتحال کی ذمے داری لی البتہ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک تاریخی مشن کے طور پر میں لوگوں پر مسلط کردہ جنگ کو مزید ہلاکتوں کا سبب نہیں بننے دوں گا۔
ملک کے دوسرے اور تیسرے بڑے شہر طالبان کے قبضے میں جانے کے بعد دارالحکومت کابل حکومتی افواج کے لیے آخری محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے جہاں مقامی افواج نے اب تک کسی بھی مقام پر طالبان کے خلاف زیادہ مزاحمت نہیں کی ہے۔


مشہور خبریں۔
روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی
?️ 29 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں برس 5 ستمبر کے بعد سے ڈالر
اکتوبر
مزاحمتی تحریک کی صیہونیوں کے ساتھ جامع تصادم کی تیاری
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:لبنان کے سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ صیہونی حکومت کی
جون
پاکستان اور ایران کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکا ہے۔ شہباز شریف
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران
مئی
مشرق وسطیٰ میں امن کا موقع فراہم ہوگیا‘ کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینا چاہیئے، شہباز شریف
?️ 4 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں امن کے
اکتوبر
دو ریاستی منصوبے کی سرکاری ناکامی کی وجوہات
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:میدان اور حفاظتی اثرات کے علاوہ الاقصی طوفان نے خطے میں
اکتوبر
میں پاگل نہیں ہوں: ٹرمپ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنے
مئی
واشنگٹن اور ایتھنز کا مقابلہ ماسکو سے ہوگا: بائیڈن
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: Kyriakas Mitsotakis کے پریس دفتر نے ایک بیان میں کہا
مئی
گرمی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہورہی ہے
?️ 23 جون 2021اسلام آبا(سچ خبریں) جہاں گرمیوں کے دوران گیس کی قلت سے بجلی
جون