?️
سچ خبریں: نیویارک شہر میں امریکی شہریوں نے فلسطین کی حمایت میں اور غزہ کے عوام کے خلاف تل ابیب کی حمایت پر مبنی وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے قیامت خیز مناظر پیش کیے۔
تفصیلات کے مطابق غصے میں بھرے ہزاروں امریکی مظاہرین نے نیویارک شہر میں مین ہٹن اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات بند کرے۔ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر امریکہ اسرائیل کا ساتھ دینا بند کر دے تو غزہ میں خونریزی بند ہو جائے گی
سوشل میڈیا پر ہزاروں فلسطین کے حامی امریکی مظاہرین کی نیویارک اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کی جانب مارچ کرنے کی ویڈیوز سامنے آئیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ ہزاروں امریکی مظاہرین غزہ کے عوام کی نسل کشی میں صہیونیوں کی بربریت کے خلاف مین ہٹن اسٹاک ایکسچینج کے سامنے جمع ہو گئے ہیں اور وائٹ ہاؤس سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اسرائیل کو فوجی سازوسامان کی فراہمی فوری طور پر بند کی جائے۔
غصے سے بھرے مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے امریکہ کے تباہ کن ہتھیاروں جیسے کہ لاک ہیڈ مارٹن کو اسرائیل جیسی دہشت گرد اور مجرمانہ ریاست کو برآمد کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: کشیدگی کو روکنے کا واحد طریقہ امریکہ اسرائیل کی حمایت ختم کرے
ویڈیوز سے حاصل کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس نے مظاہرین سے جھڑپیں کیں اور متعدد اسرائیل مخالف حامیوں کو گرفتار کر لیا۔


مشہور خبریں۔
’ویوو‘ ایس سیریز کے دو فونز پیش
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: چینی کمپنی ’ویوو‘ نے اپنی ایس سیریز کے دو فونز
جون
میں کسی وزیر یا وزیر اعظم کو جواب دہ نہیں ہوں۔ مراد علی شاہ
?️ 26 جنوری 2021میں کسی وزیر یا وزیر اعظم کو جواب دہ نہیں ہوں۔ مراد
جنوری
اسلامی جہاد: وٹ کوف کا موقف صیہونی حکومت کے اہداف کے عین مطابق ہے
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک نے اعلان کیا کہ امریکی ایلچی کے
جولائی
بھارت حریت رہنماؤں کی آواز دبانے کے لیئے ان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے
?️ 21 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند مودی برسراقتدار آیا ہے
مارچ
بائیڈن کا غزہ میں روزانہ 200 ٹرک انسانی امداد بھیجنے کا دعویٰ
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں اپنے ریمارکس میں امریکی
نومبر
ایرانی سپاہ پاسداران کا شمالی عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسدارن نے شمالی عراق میں موجود دہشتگردوں کے
ستمبر
سی پیک منصوبے کا دوسرا مرحلہ، پاکستان کی چینی ورکرز کی سیکیورٹی کی یقین دہانی
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے 5 خصوصی صنعتی زونز کے آغاز
مارچ
غزہ کے باشندوں کو مشرقی رفح کے کیمپوں میں منتقل کرنے کا امریکی۔ صیہونی منصوبہ
?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ منصوبے کے تحت غزہ کے
جولائی