افریقی ملک صومالیہ میں فوجی تربیتی کیمپ پر خودکش حملہ، متعدد افراد ہلاک ہوگئے

افریقی ملک صومالیہ میں فوجی تربیتی کیمپ پر خودکش حملہ، متعدد افراد ہلاک ہوگئے

?️

موغادیشو (سچ خبریں)  افریقی ملک صومالیہ میں فوجی تربیتی کیمپ پر خودکش حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ممالک صومالیہ اور نائیجیریا میں مختلف کارروائیوں کے دوران 45 افراد ہلاک ہوگئے، خبررساں اداروں کے مطابق صومالی دارالحکومت موغادیشو میں فوجی تربیتی کیمپ پر خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں زیادہ تر شہری ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے فوج میں شامل ہونے کے خواہاں نوجوانوں کی قطار پر خودکش حملہ کیا، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور صرف ایمبولنس کو جانے کی اجازت دی گئی۔

امدادی کارکنوں نے کئی زخمیوں کو موغادیشو کے مدینہ اسپتال منتقل کیا، جہاں چند زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب نائیجیریا میں ہونے والے 2 حملوں میں 25 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلا حملہ بینو صوبے کے علاقے آگاٹو میں ہوا، جس میں 11 افراد مارے گئے، جبکہ دوسرا حملہ صوبہ پلاٹیو کے علاقے باسا میں ہوا جس میں 14 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل افریقی ملک برکینا فاسو میں فوجی کارروائی میں 25 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

یورپی جنگجو یوکرائنی تنازع کے سفارتی حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں: ماسکو

?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: روسیہ کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے واسیلی نیبینزیا نے ایک

100 گاڑیوں پر مشتمل ترک قافلے کی ادلب آمد

?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: 100 گاڑیوں پر مشتمل ترک فوج کا قافلہ جس میں ٹینک

چاند پر بھیجے جانے والا ترکی کا پہلا مشن موسمِ گرما تک متوقع

?️ 2 مارچ 2021استانبول {سچ خبریں} ترکی کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی ورانک نے اعلان

چین کی دھمکیوں نے عالمی نظام کو چیلنج کردیا: تائیوان

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:   چین کے اس اصرار کے باوجود کہ تائیوان اس کی

صیہونیوں کا مقابلہ کرنے لیے مکمل تیار ہیں: فلسطینی مزاحمتی تحریک کا اعلان

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک فتح نے نابلس میں صیہونی آباد کاروں اور

پاک بھارت سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع

?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت سیز

جنگ غزہ کے اندر سے شروع ہوئی لیکن اس نے خطے کا چہرہ بدل دیا: ابو عبیدہ

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے کمانڈر ابو

شامی بحران کی اصلی وجہ کیا ہے؟

?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے غیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے