?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا دنیا میں چین کے بڑھتے قدم اور عسکری اور معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہوچکا ہے جس کی وجہ سے وہ کوشش کررہا ہے کہ کچھ ممالک کو ساتھ ملاکر چین کی اس بڑھتی ہوئی طاقت کا مقابلہ کرسکے، اسی مناسبے سے گزشتہ روز کواڈ ریلیٹرل سیکورٹی ڈائیلاگ نامی پہلی ورچوئل کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں چار ممالک کی کواڈ ریلیٹرل سیکورٹی ڈائیلاگ نامی پہلی ورچوئل کانفرنس کا انعقاد گزشتہ روز ہوا، جس میں کورونا، ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی اثرات، ٹیکنالوجی اور اقتصادی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق آن لائن سربراہ کانفرنس میں امریکی صدر جوبائیڈن، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور جاپانی وزیر اعظم یوشی ہائیڈ سوگا نے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ باہمی تعاون بڑھانے پر غور کیا۔
اس موقع پر بحرالکاہل کے خطے میں سلامتی اور اشیا کی ترسیل کے ساتھ سستی ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب چین نے امید کا اظہار کیا ہے کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے اعلیٰ سفارتکاروں کے مابین آیندہ ہونے والے اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک مذاکرات دوطرفہ تعلقات میں ٹھوس اور مستحکم پیش رفت کا باعث ہوسکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو لی جیان نے جمعہ کے روز معمول کی نیوز بریفنگ میں کیا، ترجمان سے دونوں ممالک کے درمیان18 اور19 مارچ کوالاسکا میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک مذاکرات سے متعلق سوال کیا گیا تھا۔
ژاؤ نے کہاکہ امید ہے کہ چین اورامریکا تعاون پرتوجہ مرکوز اور اختلافات کوحل کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعے دوطرفہ تعلقات میں مضبوط اور مستحکم پیش رفت کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس مالابار مشق سے پہلے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں امریکا کے سابق وزیرخارجہ مائک پومپیو کو لہجہ خاصا جارحانہ تھا۔
اپنی گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ نے صاف صاف کہا کہ کواڈ کا مقصد اپنے عوام اور اتحادیوں کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے استحصال، بدعنوانی اور سکھاشاہی سے محفوظ رکھنا ہے۔
مائیک پومپیو کے اس بیان پر بیجنگ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، ان کے سرکاری اخبار نے کہا کہ امریکا کی استعماری و توسیع پسندانہ فطرت نے جنوبی ایشیا کا رخ کرلیا ہے اور واشنگٹن ایشیائی نیٹو بناکر پرامن خطے کو تشدد و بد امنی کامرکز بنانا چاہتا ہے۔


مشہور خبریں۔
یمنی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے منگل کی صبح یمنی دارالحکومت
نومبر
انتخابات سے قبل تلخیاں ختم ہوں، درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے، صدر مملکت
?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابات سے قبل تمام
اکتوبر
فلسطینی اتھارٹی اور صیہونیوں کے درمیان کشیدگی
?️ 14 نومبر 2022سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کی تشکیل سے
نومبر
ٹرمپ نے امریکی ٹریژری کو چین کے ٹیرف کو کم کرنے کے لیے گرین لائٹ دے دی
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے ملک کے ٹریژری اور چینی حکام کے
مئی
اسرائیلی فوج میں لڑنے کا حوصلہ نہیں: صہیونی میڈیا
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج میں جنگ
فروری
غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر جنگ موشے
دسمبر
کیوبا کی وزیر خارجہ کی امریکی فوجی مہم جوئی پر سخت تنبیہ
?️ 27 مئی 2026 سچ خبریں: کیوبا کے وزیر خارجہ ایڈوارڈو روڈریگز پاریلا نے منگل
مئی
ایران سے جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی بڑی حماقت الجزیرہ کا تجزیہ
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا کے تجزیوں کے تسلسل میں،
جون