?️
سچ خبریں:صیہونی ریاست اور سویڈن کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون کے ذریعے سات سال بعد سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کیا۔
صیہونی وزیر خارجہ یائیر لاپڈ اور ان کی سویڈش ہم منصب این لینڈی نے آج (پیر) کو ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے سفارتی تعلقات کے آغاز پر اتفاق کیا ، جو 2014 سے منقطع تھےجس کے بعد لاپڈ نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ دونوں فریقوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان یہ پہلی فون کال تھی جس سے تعلقات کی بحالی کا غاز ہوا۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے اسرائیل کی سلامتی اور حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے سویڈن کے عزم کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ تل ابیب اور سٹاک ہوم مل کر نتیجہ خیز کام کریں گے، تاہم اسرائیلی وزیر خارجہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ فون کال کس فریق نے کی تھی ،جبکہ رائے الیوم اخبار کی ویب سائٹ کے مطابق عبرانی زبان کے میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے کال کی تھی۔
واضح رہے کہ ئیر لاپڈنے پہلے بھی اپنی سویڈش ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی اور اب کئی دنوں کی مشاورت کے بعد دوسری فون کال کے ساتھ ، دونوں فریقوں کے درمیان سرد سیاسی تعلقات معمول پر آرہے ہیں۔
یادرہے کہ صیہونی حکومت اور سویڈن کے درمیان تعلقات اکتوبر 2014 کے بعد اس وقت کے سویڈش وزیر خارجہ مارگوٹ والسٹروم کی ریاست فلسطین کے اعتراف پر تقریر کے بعد خراب ہو گئے اس لیے کہ اس موقف کا فلسطینیوں نے پرتپاک استقبال کیا جبکہ صہیونیوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اس کے بعد تل ابیب نے سٹاک ہوم سے تعلقات منقطع کر لیے اور سویڈن کے وزرائے خارجہ کو مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے سے روک دیا۔
مشہور خبریں۔
امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہروں کا اہم موڑ
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: بلاشبہ آج امریکی یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے
مئی
عیدالاضحی: پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کا محرک‘اس سال معاشی سرگرمیوں کا تخمینہ ایک کھرب روپے ہے. ویلتھ پاک
?️ 5 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) عیدالاضحی نہ صرف ایک گہرا مذہبی موقع ہے بلکہ
جون
ٹرمپ کے دور میں اسرائیل کے لیے امریکی امداد مشروط
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: اقتصادی اخبار Calcalist کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ
جنوری
نیتن یاہو کی من مانی سے اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ مایوس
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کے زیر حراست امریکی اسرائیلی قیدی عدن الیگزینڈر
اپریل
ٹرمپ کی ٹیکس پالسی پر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک نامعلوم عہدیدار نے الزام لگایا ہے
اپریل
جعلی خبریں پھیلانے پر روس کا امریکہ کو انتباہ
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:روس نے ماسکو میں امریکی سفارت خانے کو ایک انتباہی پیغام
فروری
نیب 23 سال سے بد عنوانی پر قابو نہیں پاسکا
?️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد سے ورچوئلی کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ
مئی
فلسطینی مزاحمت نے قابضین کو پسپائی پر مجبور کیا
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ
اکتوبر