?️
سچ خبریں:ایک اعلیٰ صہیونی فوجی عہدہ دار نے لبنانی حزب اللہ کے میزائلوں کی درستگی بڑھانے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صہیونی حلقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے پر زیادہ توجہ دیں۔
النشرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ریزرو جنرل جنرل آموس یادلین نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں تین سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، پہلا چیلنج ایرانی جوہری مسئلے سے متعلق ہے، جس نے اسرائیل میں ہمیں حیران کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسے حالات میں ہیں کہ ہم نہیں جانتے کہ کونسی پالیسی اپنانا چاہیے، ہمیں جوہری معاہدے کی واپسی کی حمایت کرنی چاہیے یا مخالفت، ان میں سے کوئی بھی واقعہ ہمارے لیے منفی نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
صہیونی جنرل نے مزید کہا کہ دوسرا مسئلہ جس پر ہم نے کم توجہ دی ہے وہ لبنان میں حزب اللہ کے میزائلوں کی درستگی کو بڑھانے کا منصوبہ ہے، یہ عمل تشویشناک ہے جس پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے،ہمیں ایران اور حزب اللہ جیسے مسائل پر سیاسی اور دھڑے بندیوں میں نہیں پڑنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیسرا محاذ جس کے بارے میں ہمیں فکر مند ہونا چاہیے وہ شام ہے، جس کی صورتحال بھی بہت اہم ہے، بلاشبہ میں اسرائیل کے اندر سیاسی صورتحال پر نظر رکھتا ہوں اور میں اندازہ لگا سکتا ہوں کہ یہ کہاں تک جائے گا، ہمیں اس سال کے آخر تک بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔


مشہور خبریں۔
عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں دیں:شاہ محمود قریشی
?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
اپریل
پارلیمانی جمہوریت میں بحران سے نمٹنے کیلئے ڈائیلاگ ہی واحد راستہ ہے، وزیر داخلہ
?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے
اپریل
نائجر میں ہو کیا رہا ہے ؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:نائیجر کی حکمران فوجی کونسلر نے اعلان کیا کہ وہ معزول
اگست
ایف بی آر نے 56 شہروں میں جائیداد کی قیمت 80 فیصد تک بڑھا دی
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جائیداد کی قیمت کو مارکیٹ ریٹ کے قریب
اکتوبر
ایک بحران زدہ حکومت
?️ 8 مئی 2021سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سربراہ نے عالمی یوم القدس کے موقع
مئی
لبنان کے معاملات میں کون مداخلت کر رہا ہے، ایران یا امریکہ؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: لبنان پر اپنی شرائط مسلط کرنے والے کے لیے یہ
اگست
مجھے پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، جسٹس بابر ستار کا عدالتی امور میں مداخلت کا بڑا انکشاف
?️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس بابر ستار نے عدالتی امور میں مداکلت
مئی
اگر میں ہوتا تو روس کے ساتھ کیا کرتا؟ ٹرمپ کا بیان
?️ 1 جون 2024سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے حامیوں کے درمیان
جون