نواز شریف کو باہر جانے دینا ہماری غلطی تھی: وزیر اعظم

دہشت گردانہ حملہ ناکام بنانے پر وزیراعظم کا سیکیورٹی جوانوں کو سلام

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم کے ملک سے باہر جانے  کی اجازت دینے کو اپنی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا  میں تسلیم کرتا ہوں نواز شریف کو باہر جانے دینا ہماری غلطی تھی۔ ایک بڑا بھگوڑا میاں ہے اور ایک چھوٹا میاں ہے، چھوٹے میاں کا دل کمزور ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے منڈی بہاالدین میں جلسے سے خطاب میں تسلیم کیا کہ نواز شریف کا ملک باہر نکل جانا ان کی غلطی تھی۔انھوں نے مولانا فضل الرحمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں کے گل دستے میں ایک شخص ہے جس کو میں مولانا نہیں کہوں گا، 30 سال بعد اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا چور یہ ڈاکو سب ڈرے ہوئے ہیں، فضل الرحمان ان کو ڈرا رہا ہے کہ جلدی عمران کو گرا دو ورنہ 2023 کا الیکشن گیا، ایک بڑا بھگوڑا میاں ہے اور ایک چھوٹا میاں ہے، چھوٹے میاں کا دل کمزور ہے۔

ان کا کہنا تھا 15 ہزار کی تنخواہ میں مقصود چپڑاسی رمضان شوگر ملز میں ملازم تھا، ایف آئی اے کو پتا چلا 4 ارب روپے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں آیا، پتا چلنے پر راتوں رات پہلے چھوٹے میاں نے بیٹے کو ملک سے بھگا دیا، پھر داماد کو ملک سے بھگا دیا، خاقان عباسی جب وزیر اعظم تھا اس نے اپنے جہاز میں اسحاق ڈار کو باہر بھگا دیا۔

وزیر اعظم نے کہا اگر چوری نہیں تو ڈر کس چیز کا ہے، یہ عمران سے ڈرتے ہیں، عمران خان نے ان کو مشرف کی طرح این آر او نہیں دینا۔انھوں نے مزید کہا خیبر پختون خوا کبھی کسی کو دوسری باری نہیں دیتا، لیکن پی ٹی آئی کو دوسری باری دے دی، خیبر میں سب سے تیزی سے غربت پی ٹی آئی دور میں کم ہوئی، یو این ڈی پی کی رپورٹ کا سروے ہے 2013 سے 2018 کے پی میں سب سے تیزی سے غربت کم ہوئی۔

مشہور خبریں۔

محمد ضعیف کی تصاویر کی اشاعت صیہونی حکومت کے لیے بنی دردسر

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے حماس کے فوجی کمانڈر محمد ضعیف

پیرس نے یوکرین کو مسلح کرکے خود کو غیر مسلح کیا: فرانسیسی جنرل

?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:     یوکرین میں جنگ متحارب فریقوں کے حامیوں اور مخالفین

جنوبی فلوریڈا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان، السا سمندری طوفان کا خطرہ

?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:السا استوائی طوفان امریکی ریاست فلوریڈا کی طرف بڑھ رہا ہے

غزہ میں قحط کا سنگین خطرہ 100 سے زائد عالمی تنظیموں نے خبردار کیا

?️ 24 جولائی 2025غزہ میں قحط کا سنگین خطرہ 100 سے زائد عالمی تنظیموں نے

عرب وزرائے خارجہ کی جھڑپوں کے فوری خاتمے اور مذاکرات کی جانب واپسی پر تاکید

?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں: عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری

?️ 27 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی

ترکی کا روس کے ساتھ جوہری تعاون بڑھانے پر زور

?️ 6 ستمبر 2026سچ خبریں:ترکی کے وزیر توانائی کے مطابق آق قویو ایٹمی بجلی گھر

’فیض آباد دھرنا کیس: تحقیقاتی کمیشن سابق وزیراعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس سے بھی تفتیش کر سکتا ہے‘

?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آج اسلام آباد میں فیض آباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے