جمعے کی نماز کے دوران حملہ افسوس ناک، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

?️

لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جمعے کی نماز کے دوران مسلمانوں پر حملہ ہونا انتہائی افسوس ناک ہے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ان کا واحد مقصد بدامنی پھیلانا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کا جڑ سے خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں کافی حد تک پیش رفت ہو چکی ہے اور ملزمان کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، دہشتگردوں کا وہاں تک تعاقب کیا جائے گا جہاں تک ان کی سوچ بھی نہیں جاتی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حکومت نے پیغامِ امن کمیٹی قائم کی ہے جس میں ہر مذہبی مکتبہ فکر کے نمائندے شامل ہیں، دہشتگرد اب کمزور ہوچکے ہیں، اسی لیے مضافاتی علاقوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں، ترلائی حملہ آور کے بارے میں معلوم ہوچکا ہے کہ وہ افغانستان جا چکا تھا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے سکیورٹی امور پر بات ہوئی ہے اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد پولیس ناصر رضوی کا کزن بھی اس واقعے میں شہید ہوا ہے جبکہ پولیس فورس پوری دیانت داری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے اور مزید حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، لیکن ایک حکومت نے دہشتگردوں کو دوبارہ لا کر بسایا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں اور اب بھی انہیں کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

مقاومت اور شیخ نعیم قاسم کے خلاف نواف سلام کی بیان بازی پر حزب اللہ کا سخت ردعمل

?️ 5 اگست 2026سچ خبریں:  لبنانی پارلیمنٹ میں وفاداری برائے مقاومت گروپ کے رکن علی

سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی صورتحال کے تحت فیصلے کرنے ہوتے ہیں،صدر مملکت

?️ 15 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاست

آپریشن عزم استحکام کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا بیان

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ کوئی پہلا

اسرائیلی فوج کو1973 کے بعد سب سے بڑے نفسیاتی مسئلے کا سامنا

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک رپورٹ

وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال

?️ 20 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشنگٹن میں منعقدہ

داعش کا میڈیا و لاجسٹک انچارج پاکستان-افغانستان سرحد سے گرفتار

?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:داعش کے اہم رہنما اور ترکی کے شہری اوزگور آلتون

داخلی بحران سے نکلنے کے لیے صیہونیوں کا نیا حربہ

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ نے سکیورٹی کانفرنس میں ایران مخالف الزامات

چین سے افغانستان میں دوبارہ اثر و رسوخ حاصل کرنے کی امریکی کوششیں

?️ 10 جون 2025سچ خبریں: 2021 میں کابل سے نیٹو کے انخلاء کے بعد، امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے