?️
سچ خبریں: امریکہ یوکرین کو مزید 1.3 بلین ڈالر کا اسلحہ پیکج فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے جس میں ایک نیا میزائل لانچر سسٹم بھی شامل ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے نے ایک خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی حکام ویمپائر نامی 1.3 بلین ڈالر مالیت کے نئے ہتھیاروں کے پیکج جس میں میزائل لانچ سسٹم بھی شامل ہے، کو یوکرین بھیجنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
یوکرین کے لیے تازہ ترین امریکی فوجی امداد کی نقاب کشائی اس ہفتے کی جائے گی جس کے سلسلہ میں روؤٹرز نے دو امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ کیف کو ویمپائر کے علاوہ، گولہ بارود، راڈار، کئی قسم کے خودکش ڈرون اور دیگر اینٹی ڈرون سسٹم بھی ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کے لیے نیا امریکی امدادی پیکج
اسلحہ بنانے والی امریکی کمپنی L3Harris کا تیار کردہ یہ نیا سسٹم پک اپ ٹرکوں سمیت زیادہ تر مال بردار گاڑیوں پر نصب کیا جا سکتا ہے اور اسے ایک مقررہ جگہ پر نصب کرنا بھی ممکن ہے۔
یہ نظام ہدف اور لانچنگ سینسر پر مشتمل ہے جو چار 70 ملی میٹر لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ہے جسے صرف ایک آپریٹر کے ساتھ فضائی اور زمینی اہداف کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
نئے امریکی ہتھیاروں کے پیکج میں دو قسم کے خودکش گولہ بارود (دھماکے سے لدے ڈرون جو اہداف تلاش کرنے کے لیے میدان جنگ میں چکر لگاتے ہیں)، فینکس گھوسٹ اور لیچڈ نائف بھی شامل ہیں۔
اس قسم کے ڈرون پہلے یوکرین بھیجے گئے تھے اور پچھلے سال 95 ملین امریکی ڈالر کے ہتھیاروں کے پیکج میں شامل تھے۔L3Harris اسلحہ ساز فیکٹری نے پہلے ویمپائر میزائل لانچر کی کیف پہنچانے کا اعلان کیا اور پھر تصدیق کی کہ اس نے پینٹاگون کے ساتھ 40 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے، جس کے مطابق وہ 2023 کے وسط تک یوکرین کو مزید چار سسٹم بھیجے گی اور 10 سسٹم سال کے آخر تک فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں:یوکرین جنگ میں اب تک 38 بلین ڈالر کی امریکی امداد
یاد رہے کہ فروری 2022 میں یوکرین میں روسی فوجی کاروائیوں کے آغاز کے بعد سے امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو 41.3 بلین ڈالر مالیت کے اسلحے کی براہ راست کھیپ کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اسسٹنس انیشیٹو کے ذریعے 10 بلین ڈالر سے زیادہ کی ہتھیاروں کی امداد کی اجازت دی ہے۔


مشہور خبریں۔
پی آئی اے کی نجکاری، اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ آئندہ ماہ متوقع ہے، محمد اورنگزیب
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
اکتوبر
پاک ایران پارلیمنٹ فرینڈشپ گروپ: ایران پاکستان تعاون کو مضبوط بنانا خطے کے مفاد میں ہے
?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک ایران پارلیمنٹ فرینڈشپ گروپ کے سربراہ نے کہا
اکتوبر
ہم روس اور چین سے بہت پیچھے ہیں: امریکی ایئر فورس کے سینئر جنرل
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:کینیڈا میں بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی
نومبر
امریکہ کبھی چین سے آرڈر نہیں لیتا: پومپیو
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: جہاں امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان
اگست
اٹلی میں پائلٹس اور فلائٹ عملے کی ہڑتال
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: اطالوی ایئر لائنز کے کیبن کریو اور پائلٹس کی اتوار
جولائی
یمنی فوج کی جانب سے بحری محاصرے کے اعلان کے بعد صہیونی حکومت کی بڑھتی ہوئی تشویش
?️ 31 جولائی 2025یمنی فوج کی جانب سے بحری محاصرے کے اعلان کے بعد صہیونی
جولائی
ملک میں توانائی کے موجودہ بحران کا ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت ہے:شہباز شریف
?️ 17 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں توانائی کے موجودہ
اپریل
عمران خان نے واضح کردیا مذاکراتی کمیٹی کے علاوہ کسی سے رابطہ نہیں، علیمہ خان
?️ 7 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان
جنوری