?️
سچ خبریں:ہسپانوی اخبار ایل پائس نے لکھا ہے کہ مسلمان خواتین حجاب پہن کر گھر سے باہر مسلم معاشرے اور سماجی زندگی کے اصولوں کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرتی ہیں، اس طرح عورتوں کے پردے کو معاشرے سے علیحدگی کی چیز نہیں سمجھا جا سکتا بلکہ اتفاق سے مسلمانوں کو میزبان معاشرے کے مطابق ڈھالنے کی چیز سمجھا جا سکتا ہے۔
ہسپانوی اخبار ایل پائس نے ایک اطالوی ماہر عمرانیات اور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیاگو گیمبیٹا کی حجاب کے اندر آزادی کا احساس یا آزادی کی کمی” کے عنوان پر لکھے ہوئے ایک کالم کو شائع کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں یورپ میں حجاب اور اس کے متعلق بحث کے بارے میں لکھا کہ ۔ حجاب کے بارے میں آخری متنازعہ کیس گزشتہ سال اکتوبر کے آخر میں پیش آیا جس میں ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ تنازعہ کونسل آف یورپ کے زیر اہتمام امتیازی سلوک کے خلاف مہم کے دوران پیش آیا۔
ایل پائس کے مطابق مہم کے دوران کونسل کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں ایک تصویر کو دو حصوں میں دکھایا گیا تھا، ایک حصے میں ایک عورت کو حجاب میں دکھایا اور دوسرے حصہ میں اپنے بالوں کو ڈھانپے بغیر اسی عورت کو دیکھایا گیا نیز ویڈیو کے آخر میں یہ عبارت لکھی گئی کہ "خوبصورتی کثرت میں ہے، بالکل اسی طرح جیسے آزادی حجاب میں ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فرانس میں اس انٹرنیٹ مہم کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، فنانشل ٹائمز نے حکومت کے ترجمان گیبریل اٹل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "مذہبی آزادی کو مذہبی علامت کے فروغ کے ساتھ پیش نہیں کرنا چاہیے،اٹل نے دعویٰ کیا کہ حجاب ایک ایسی شناخت ہے جو ان آزادیوں سے متصادم ہے جن کا فرانس دفاع کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی افواج کی ایک بار پھر شام کی سرزمین میں دراندازی
?️ 31 دسمبر 2025 صہیونی افواج کی ایک بار پھر شام کی سرزمین میں دراندازی
دسمبر
امریکا طویل عرصے سے جمہوریت کی راہ سے دور ہو چکا ہے
?️ 8 ستمبر 2025امریکا طویل عرصے سے جمہوریت کی راہ سے دور ہو چکا ہے
ستمبر
فواد چوہدری نے معاشی بحران کی اصلی وجہ بتا دی
?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) فواد چوہدری نے کہا کہ ‘ہمارے خرچے زیادہ
جولائی
محکمہ ریلوے کی 10 ہزار ایکڑ اراضی غیرقانونی طور پر رہائشی مقاصد کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ریلوے کی ملکیتی تقریباً 10 ہزار ایکڑ
مارچ
امریکی کمپنی کا افغان بلاک کے اثاثوں سے معاوضہ کا مطالبہ
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: واشنگٹن، ڈی سی میں قائم بین الاقوامی لاء فرم ہوگن
جنوری
سارا نیتن یاہو صیہونی حکومت کے بدعنوانی کے مقدمات کا مرکز
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کی اہلیہ سارا نیتن یاہو
دسمبر
تل ابیب یروشلم میں کیا کرنا چاہتا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:آج کے اجلاس میں صیہونی حکومت کی کابینہ نے فلسطینی اتھارٹی
اگست
جرمنی تک طوفان الاقصیٰ کے جھٹکے
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: جرمن چانسلر نے ایک پیغام شائع کرکے فلسطینی مزاحمت کے
اکتوبر