یورپ روس کے بدلے امریکہ سے گیس خریدے:امریکا کا یورپ پر دباو

گیس

?️

یورپ روس کے بدلے امریکہ سے گیس خریدے:امریکا کا یورپ پر دباو
 امریکا نے یورپی ممالک، بالخصوص مجارستان اور اسلوواکی، پر دباؤ بڑھا دیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ گیس اور جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون ختم کریں۔ امریکی وزیر توانائی کریس رائٹ کا کہنا ہے کہ یورپ آئندہ چھ سے بارہ ماہ کے اندر روسی گیس کے بجائے امریکی مائع قدرتی گیس (LNG) درآمد کر سکتا ہے۔
امریکی جریدے پولیتیکو کے مطابق، رائٹ نے جمعے کو برسلز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو اپنی توانائی کی ضروریات دوستانہ ممالک سے پوری کرنی چاہییں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا روس کی آمدنی کے بڑے ذریعہ یعنی توانائی برآمدات کو ختم کرنا چاہتا ہے تاکہ ماسکو کی جنگی مشین کو کمزور بنایا جا سکے۔
وزیر توانائی امریکا نے حالیہ دنوں میں یورپی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ امریکی گیس کی درآمدات بڑھانے اور روسی گیس پر انحصار ختم کرنے کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔ انہوں نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ امریکا نے یورپی یونین کو یہ تجویز پیش کر دی ہے کہ روسی گیس کی درآمد کو چھ تا بارہ ماہ میں امریکی LNG سے بدل دیا جائے۔
رائٹ کے بقول، وہ ممالک جو اب بھی روسی گیس پر انحصار کر رہے ہیں، جیسے مجارستان اور اسلوواکی، انہیں بھی بالآخر یہ تعلق ختم کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ روسی گیس کی جگہ امریکی گیس لے۔ صدر (ڈونلڈ ٹرمپ)، امریکا اور یورپی یونین کے تمام ممالک چاہتے ہیں کہ یوکرین کی جنگ جلد ختم ہو۔ جتنا زیادہ ہم روس کی مالی طاقت کو کم کر سکیں گے، اتنا ہی بہتر ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک کو روسی جوہری توانائی کے متبادل بھی تلاش کرنے چاہییں اور اس کے بجائے امریکی یا یورپی یونین کی اندرونی ٹیکنالوجی استعمال کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ مجارستان کے وزیراعظم وکٹر اوربان طویل عرصے سے یورپی یونین کی جانب سے روس پر لگائی گئی توانائی پابندیوں کے مخالف ہیں۔ وہ 2027 تک روسی گیس کے مرحلہ وار خاتمے کے منصوبے کی بھی مخالفت کر رہے ہیں۔
امریکا اور مغربی اتحادیوں کا دعویٰ ہے کہ روس کے تیل و گیس کی برآمدات سے حاصل آمدنی، یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے مالی وسائل فراہم کرتی ہے۔ اسی تناظر میں یورپی کمیشن کی صدر اورسلا فون در لاین نے اس ہفتے اعلان کیا کہ روسی فوسل فیول پر انحصار کے تیز تر خاتمے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس عمل کا طریقہ کار ابھی واضح نہیں کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

سینئر وکیل عبدالرزاق شر کی ’ٹارگٹ کلنگ‘ کے ذمہ دار عمران خان ہیں، عطااللہ تارڑ

?️ 6 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاللہ تارڑ نے

وزیر دفاع نے آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کا عندیہ دے دیا

?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ

پنجاب میں سیلاب سے فصلوں کو شدید نقصان،خوردنی اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ

?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) سیلاب نے مشرقی دریاؤں کے کنارے 13 لاکھ ایکڑ

فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں صیہونی نظریہ

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: ایک عرب محقق نے اپنے ایک کالم میں صیہونیت کے

وینزویلا کا بین الاقوامی فورمز میں غیر قانونی امریکی اقدامات کے خلاف احتجاج 

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: ونزوئلا کی نائب صدر دلسی روڈریگز نے امریکہ کی جانب

عراق میں فوجی موجودگی جاری رکھنے کے کا امریکی بہانہ؛ عراقی سیاسی کارکن کی زبانی

?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی کارکن نے اس ملک میں باقی

مغرب کو ہمارا احترام کرنا چاہیے: پیوٹن

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو سوچی

2022 میں جنگ دنیا میں 43 ہزار افراد کی موت کا باعث بنی: اقوام متحدہ

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اس تنظیم کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے