?️
سچ خبریں:یوروپی بارڈر پروٹیکشن ایجنسی فرنٹیکس نے اطلاع دی ہے کہ اس سال جنوری اور اگست کے درمیانی آٹھ ماہ کے عرصے میں یورپی یونین کی سرحدوں میں داخل ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد 2016 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔
فرنٹیکس ویب سائٹ کے مطابق ابتدائی حسابات کے مطابق 2022 کے پہلے آٹھ مہینوں میں یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں پر تارکین وطن کی تقریباً 188200 غیر قانونی آمد کا پتہ چلا ہے جبکہ غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کی یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 75 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اگست میں یورپی یونین کے رکن ممالک نے تقریباً 32000 غیر قانونی سرحدی گزرگاہوں کو رجسٹر کیا جو 2021 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے، رپورٹ کے مطابق مغربی بلقان یورپی یونین کے لیے ہجرت کا سب سے زیادہ فعال راستہ بنا ہوا ہے جہاں اگست میں 15900 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 141 فیصد زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ سرحدوں کو عبور کرنے والے غیر قانونی تارکین کی بڑی تعداد کی وجہ ان تارکین وطن کی طرف سے بار بار سرحدیں عبور کرنے کی کوششیں ہیں جو پہلے بھی مغربی بلقان میں رہ چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کینیڈا اور اسرائیل کے تعلقات میں کشیدگی،نیتن یاہو گرفتار کیا جائے گا کینیڈا کا اعلان
?️ 21 اکتوبر 2025کینیڈا اور اسرائیل کے تعلقات میں کشیدگی،نیتن یاہو گرفتار کیا جائے گا
اکتوبر
ترکی کی حکمراں جماعت میں زبردست پھوٹ؛عرب میڈیا کی رپورٹ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکی میں رجب طیب اردگان
مارچ
لاہور میں دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنا دیا
?️ 8 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ
اگست
اسحاق ڈار وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوگئے
?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (
جولائی
شامی ارب پتی رامی مخلوف کے خلاف عدالتی حکم جاری
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات میں مقیم شامی ارب پتی رامی مخلوف نے
ستمبر
خواجہ آصف کو ’ہائبرڈ نظام‘ کے بیان پر تنقید کا سامنا
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
جون
صیہونی حکام غزہ جنگ کی خبریں باہر آنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ نیوز چینل نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب
دسمبر
ایس سی او کانفرنس: چین، بھارت، روس، ایران اور کرغیزستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے
?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے مختلف
اکتوبر