یمن کے متعد علاقوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری

یمن

?️

سچ خبریں:سعودی اتحاد نے یمن کے صوبوں الذمار اور حضرموت کے شہری آبادی والے متعدد علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت ، جارحیت اور ظالمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے آج یمن کے صوبوں الذمار اور حضرموت کی شہری آبادی پر شدید اور وحشیانہ بمباری کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے صوبہ الذمار میں بمباری کرکے کئی گھروں کو ویران کردیا ، جبکہ صوبہ حضرموت میں بھی سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ اور اسرائل سمیت دس عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے تاہم اس کے باوجود سعودی عرب یمن میں اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

درایں اثنا یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کے بہیمانہ ہوائی حملوں کا جواب حملوں سے دیا جائےگاانھوں نے مزید کہا کہ یہ ان کا حق ہے اور انھوں نے اس سے پہلے بھی ایسا کر دکھایا ہے اگرچہ جب یمنی عوام اپنا دفاع کرتے ہیں تو سب مغربی ممالک میں ہاہاکار مچ جاتی ہے اور انسانی حقوق کی دہائی دی جانے لگتی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکی اور روسی صدور کی ملاقات کے سلسلہ میں ٹرمپ کا اظہار خیال

?️ 17 جون 2021سچ خبریں:جنیوا میں امریکی اور روسی صدور کےدرمیان ہونے والی کل کی

فلوریڈا میں میری حویلی پر حملہ فوجی بغاوت جیسا تھا: ٹرمپ

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:    ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

ایران اور اسرائیل کے معاملے پر وزیر خارجہ ایوان کو آگاہ کریں، علی ظفر

?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے رہنما بیرسٹر علی ظفر

افغانستان میں خواتین کے حجاب کے لیے طالبان کی نئی ہدایات

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:طالبان کا کہنا ہے کہ جو خواتین عوام میں اپنا چہرہ

جیت یقینا ہماری ہی ہوگی:روس

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے ایک تقریب میں تاکید کی کہ اس

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو سرحد میں گھسنے سے روکا

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا

سعودی عرب اور انصاراللہ کے مذاکرات کہاں تک پہنچے؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے مذاکراتی وفد نے ریاض

یمن میں برطانوی اور امریکی جارحیت؛ خطے میں ایک نئے بحران کا آغاز

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:یمن پر امریکہ اور انگلستان کی کھلی جارحیت حوثیوں کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے