?️
سچ خبریں:یمن کےصوبہ مأرب کے شہر العبدیہ میں تمام سعودی اتحادی عسکریت پسندوں نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے سامنے کل رات ہتھیار ڈال دیے۔
الخبر الیمنی سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمنی صوبہ مأرب کے باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی افواج نے گزشتہ رات صوبہ مأرب کے جنوب میں واقع العبدیہ شہر کے تمام حصوں کو سعودی اتحاد کے عسکریت پسندوں کی بغیر کسی مزاحمت کے آزاد کرا لیا ۔
رپورٹ کے مطابق صنعاء کی حکومتی افواج کی جانب سے معزول یمنی حکومت سے وابستہ عسکریت پسندوں کی تمام سپلائی لائنیں بند کرنے کے بعد وہ ہتھیار ڈالنے اور علاقے کو یمنی مزاحمتی فورسز کے حوالے کرنے پر مجبور ہوگئے۔
واضح رہے کہ العبدیہ یمن کا دوسرا شہر ہے جو گزشتہ 24 گھنٹوں میں یمنی فوج اور انصار اللہ کے قبضے میں آیا ہے، اس سے قبل حریب شہر کو سعودی اتحاد سے آزاد کرایا گیا تھاجبکہ صوبہ مأرب کے ساتھ بیک وقت صوبہ شبوہ میں بھی جھڑپیں ہو رہی ہیں،کیونکہ مأرب کی طرح شبوہ میں بھی تیل اور گیس کے بھرپور وسائل موجود ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی مزاحمتی افواج اس وقت صوبہ شبوہ کے شہر الجوبہ میں پیش قدمی کر رہی ہیں جہاں اس سے پہلے کہ دو شہر عین اور بیحان آزاد ہوچکے ہیں ،واضح رہے کہ مأرب اور شبوا صوبوں میں یمنی افواج کی پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب یمنی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے 7 ستمبر کو کہا تھا کہ یمنی افواج کی کاروائیوں میں اضافہ ہوگا۔
11 ستمبر کو یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے انصار اللہ کے رہنما سید عبدالمالک بدر الحوثی کی تمام یمن کے علاقوں پر دوبارہ قبضےکرنے کے سلسلہ میں کی جانے والی ایک حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج نے انصاراللہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہےکہ ایسا ہی ہوگا۔
مشہور خبریں۔
یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: مفت میں ویڈیوز تک رسائی دینے والی دنیا کی سب
نومبر
امریکہ کی ایک بار ایران کے ملکی مسائل میں مداخلت
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایرانی کی اسلامی انقلاب
ستمبر
کیا الجزیرہ پر پابندی لگانے سے صیہونی جرائم چھپ جائیں گے؟
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے نیتن
مئی
خیبرپختونخوا (کے پی) کے قبائلی ضلع میں سیکورٹی فورسز نے اہم دہشت گرد کوہلاک کر دیا
?️ 5 اپریل 2021خیبر پختونخواہ (سچ خبریں) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
اپریل
ایران سعودی تعلقات کے بارے میں صیہونی کیا کہتے ہیں؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:ایک صیہونی ویب سائٹ نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے صیہونی
جون
عراق کے شہر ناصریہ میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:آج صبح عراقی شہر ناصریہ میں امریکی فوج سے تعلق رکھنے
اکتوبر
بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب
?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی
دسمبر
امریکہ روسی گیس کے متبادل کو بڑھانے کی کوشش میں
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو دیر گئے کہا کہ واشنگٹن توانائی
ستمبر