یمن کےصوبہ مأرب کے شہر العبدیہ میں سعودی اتحادی افواج کی خود سپردگی

یمن

?️

سچ خبریں:یمن کےصوبہ مأرب کے شہر العبدیہ میں تمام سعودی اتحادی عسکریت پسندوں نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے سامنے کل رات ہتھیار ڈال دیے۔

الخبر الیمنی سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمنی صوبہ مأرب کے باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی افواج نے گزشتہ رات صوبہ مأرب کے جنوب میں واقع العبدیہ شہر کے تمام حصوں کو سعودی اتحاد کے عسکریت پسندوں کی بغیر کسی مزاحمت کے آزاد کرا لیا ۔

رپورٹ کے مطابق صنعاء کی حکومتی افواج کی جانب سے معزول یمنی حکومت سے وابستہ عسکریت پسندوں کی تمام سپلائی لائنیں بند کرنے کے بعد وہ ہتھیار ڈالنے اور علاقے کو یمنی مزاحمتی فورسز کے حوالے کرنے پر مجبور ہوگئے۔

واضح رہے کہ العبدیہ یمن کا دوسرا شہر ہے جو گزشتہ 24 گھنٹوں میں یمنی فوج اور انصار اللہ کے قبضے میں آیا ہے، اس سے قبل حریب شہر کو سعودی اتحاد سے آزاد کرایا گیا تھاجبکہ صوبہ مأرب کے ساتھ بیک وقت صوبہ شبوہ میں بھی جھڑپیں ہو رہی ہیں،کیونکہ مأرب کی طرح شبوہ میں بھی تیل اور گیس کے بھرپور وسائل موجود ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یمنی مزاحمتی افواج اس وقت صوبہ شبوہ کے شہر الجوبہ میں پیش قدمی کر رہی ہیں جہاں اس سے پہلے کہ دو شہر عین اور بیحان آزاد ہوچکے ہیں ،واضح رہے کہ مأرب اور شبوا صوبوں میں یمنی افواج کی پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب یمنی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے 7 ستمبر کو کہا تھا کہ یمنی افواج کی کاروائیوں میں اضافہ ہوگا۔

11 ستمبر کو یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے انصار اللہ کے رہنما سید عبدالمالک بدر الحوثی کی تمام یمن کے علاقوں پر دوبارہ قبضےکرنے کے سلسلہ میں کی جانے والی ایک حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج نے انصاراللہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہےکہ ایسا ہی ہوگا۔

 

مشہور خبریں۔

لاہور ہائیکورٹ: ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

?️ 6 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں پاکستان

روس کی جانب سے دارخوین نیوکلیئر پاور پلانٹ پر امریکی حملے کی شدید مذمت

?️ 20 جولائی 2026سچ خبریں: ماریا زاخارووا، ترجمان وزارت خارجہ روس نے ایک بیان جاری

مقبوضہ کشمیر کے جنوبی اضلاع میں سیلابی ریلوں سے 150 افراد ہلاک ہوئے.رپورٹ

?️ 24 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور بادل پھٹنے سے آئی

جنوبی چین میں نول طوفان کی تباہی؛ سات لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

?️ 26 جولائی 2026سچ خبریں:چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرانے والے طاقتور طوفان

اسرائیل ہارا ہوا اور ایران فاتح ہے: مرشیمر

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: پروفیسر جان مرشیمر نے CIS آسٹریلیا کے سینٹر فار انڈیپنڈنٹ

فلسطین اور لبنان کے عوام نیتن یاہو کی نسل کشی کا شکار 

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس بات پر زور

پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

?️ 26 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور میانمار کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ

حریت کانفرنس نے فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کردی

?️ 13 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف ظلم و

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے