یمن کی جانب سے کنگ خالد ایئرپورٹ اور ریاض کے مالیاتی مرکز پر میزائل حملے کی تصدیق 

یمن

?️

سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ریاض کے مالیاتی مرکز کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مالیاتی مرکز کو متعدد کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کی کہ یہ حملہ سعودی عرب کی جانب سے یمن میں شہری تنصیبات اور اہداف کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے اور یہ حملے بالکل درست اور براہ راست نشانہ پر کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلا آپریشن کئی بیلسٹک میزائل داغ کر کیا گیا جس میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں ایک اہم اور حساس ہدف کو نشانہ بنایا گیا اور میزائل بالکل درست طریقے سے مطلوبہ ہدف پر گرے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ دوسرے آپریشن میں خمیس مشیط ایئر بیس پر ایک ڈرون کے ذریعے ایک اور حساس ہدف کو نشانہ بنایا گیا اور یہ حملہ بھی براہ راست مطلوبہ ہدف سے ٹکرایا۔
جنوبی سعودی عرب پر میزائل حملہ
سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے انصاراللہ کے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس اتحاد کے فضائی دفاع نے انصاراللہ کی جانب سے جنوبی سعودی عرب کی طرف داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل روک کر تباہ کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

120 فلسطینی شہداء کی میتیں غزہ کی وزارت صحت کے حوالے کر دی گئیں

?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اسرائیلی حکومت سے

فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت

عراقی وزیر خارجہ کا علاقائی استحکام کیلئے سفارتی حل پر زور

?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ فواد حسین نے میونخ

پی ٹی آئی ایک طرف مذاکرات، دوسری جانب مزاحمت کی بات کرتی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 26 دسمبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ

تیل اور برجام؛ متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت امریکہ سے کیا چاہتے ہیں؟

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:  متحدہ عرب امارات اور یروشلم میں قابض حکومت نے اس

سرینگر کے اسکول میں حجاب پر پابندی ،مسلمانوں کی شناخت پر ایک اور شرمناک حملہ ہے ، غلام گلزار

?️ 9 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

ارشد شریف کی گاڑی پولیس کی رکاوٹ کے باوجود نہ رکنے پر فائرنگ کا نشانہ بنی، کینیا پولیس

?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) کینیا کی پولیس نے پاکستان کے معروف صحافی

آئی اے ای اے ڈیمونا کو کیوں نہیں دیکھ رہی لیکن ایران کی ایٹمی تنصیبات کو گھور رہی ہے؟

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: لبنانی فرانسیسی تجزیہ کار آندرے شامی نے بین الاقوامی ایٹمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے