?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ سرینگر کے اسکول میں کشمیری طالبات کے حجاب پر پابندی مودی کی ہندوتوا حکومت کا مسلمانوں کی شناخت پر ایک اور شرمناک حملہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی ہندوتوا حکومت مسلمانوں کی علامتوں کو مٹانے اور اپنا شیطانی ہندوتوا نظریہ مسلط کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔انہوں نے مسلمانوں پر زوردیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ مودی حکومت کی ثقافتی یلغار کو ناکام بنادیں۔ انہوں نے مسلم مخالف اقدام کے خلاف مزاحمت اور احتجاج کرنے پر جرات مند مسلم طالبات کو سلام پیش کیا اور والدین پر زور دیا کہ وہ ان تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ کریں جو اپنے ہندوتوا آقائوں کی ایما پر فحاشی کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ5اگست 2019کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں اپنا ہندوتواایجنڈا مسلط کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اسلام دشمن قوتیں کشمیریوں سے انکی مسلم اکثریتی شناخت چھیننے کے لیے اپنی تمام تر طاقت اور وسائل استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ مقبوضہ علاقے میں کشمیری نوجوانوںکو توجہ تحریک آزاد ی کشمیر سے ہٹانے کیلئے شراب کی دکانیں کھولی جارہی ہیں اور منشیات کے استعمال کو فروغ دیاجارہا ہے ۔ غلام احمد گلزار نے کہا کہ کشمیریوں کی مسلم شناخت، ان کی ثقافت، عزت و وقار اور ان کی زندگیوں سمیت ہر چیز خطرے میں ہے۔
انہوں نے خبردار کیاکہ اگر کشمیریوں نے ان سازشوںکو نظر انداز کیا تو وہ اپنی ہر چیز سے محروم ہو جائیں گے۔ انہوں نے علمائے دین ، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور دانشوروں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر ہندوتوا عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہرممکن مزاحمت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب شیطانی قوتوں نے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے تو وقت کی ضرورت ہے کہ معاشرے کے تمام طبقے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلائیں اور لوگوں کو بھارتی سازشوں سے آگاہ کریں اور ان کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کریں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی برین واشنگ کیلئے ہندوتوا عناصر کا سب سے بڑا ہدف ہیں اور لوگوں کااولین فرض ہے کہ وہ ان شیطان دماغوں سے دور رہیں اور اپنے بچوں کو بھی بچائیں۔ غلام احمد گلزار نے آزادی پسند رہنمائوں کی املاک ضبط کئے جانے ، علمائے کرام، سماجی کارکنوں، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور عام کشمیریوں کو ہراساں کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارت اپنے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروںکو مقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت پھیلانے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ڈرانے دھمکانے کی پالیسی کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔انہوں نے جدوجہدا زادی کشمیر کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھی اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں سرینگر کے وشو بھارتی سکول کی انتظامیہ کی طرف سے مسلم طالبات کو حجاب پہننے سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلم طالبات کی حجاب پہننے سے روکنے کا فوری نوٹس لیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے بھارت کے جواب میں بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے سے ایک سفارت کار
مئی
کیا غزہ میں قتل و غارت اور جرائم صہیونیوں کی فتح کی نشانی ہے؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عالمی برادری
اپریل
سعودی عرب کی صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کی کوشش، اس بار کھیل کے دروازے سے
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:سعودی ٹینس کھلاڑی کے صیہونی کھلاڑی کے مقابلہ میں آنے کے
فروری
گورنر پنجاب کی ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں سے ملاقات، ساتھ دینے پر اظہار تشکر
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ترکیہ
مئی
اے این پی رہنما جمال ناصر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔ امیر مقام
?️ 28 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے نیوز
جنوری
غزہ میں خاموش بھوک کا بحران؛ 90 فیصد باشندے اشیائے خورد و نوش خریدنے سے قاصر
?️ 8 ستمبر 2026سچ خبریں:غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق 95 فیصد سے زائد
ستمبر
سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ ااین ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں، ترجمان سندھ حکومت
?️ 16 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان شیخ
فروری
وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کالعدم
?️ 30 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے 16 اپریل کو ہونے والے پنجاب کے
جون