یمن کا سویڈن کو دندان شکن جواب

یمن

?️

سچ خبریں: سویڈن میں قرآن پاک کی جاری بے حرمتی کے ردعمل میں یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ نے اس ملک کی مصنوعات اور کمپنیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے ردعمل میں اعلان کیا ہے کہ وہ انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین الحوثی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اور اسلام کے مقدسات کے دفاع میں سویڈن کی مصنوعات اور کمپنیوں کا بائیکاٹ کرے گی۔

یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے صنعت و تجارت کے وزیر محمد شرف المطہر نے سویڈش مصنوعات اور کمپنیوں پر پابندی لگانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مزید پڑھیں :مغربی ممالک کی اسلام دشمنی صیہونی دوستی

یمنی تحریک انصار اللہ کی ویب سائٹ کے مطابق ان احکامات کے مطابق جمہوریہ یمن میں سویڈن میں بننے والی تمام اشیا کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد ممنوع ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت صنعت و تجارت میں سویڈش مصنوعات اور خدمات کے لیے رجسٹرڈ تمام ایجنسیاں منسوخ کر دی گئی ہیں نیز سویڈش کمپنی یا فرد کے اکاؤنٹ سے وابستہ غیر ملکی کمپنیوں کی مختلف شاخوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام کے خلاف مغربی ثقافتی زوال

المطہر نے تاکید کی کہ وزارت صنعت و تجارت اپنی مذہبی، قومی اور اخلاقی ذمہ داریوں کی بنا پر اسلام اور مسلمانوں کی توہین کرنے والے ممالک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے عمل کو بہت اہمیت دیتی ہے نیز مغربی دہشت گردی کا جواب دینا بہت ضروری ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب پہلے والا سعودی عرب نہیں رہا؛امریکہ میں سعودی سفیر

?️ 27 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر نے اپنے ملک اور امریکہ

ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا

?️ 10 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی

سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 13دہشت گرد جہنم واصل

?️ 24 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل

اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والے ممالک سے چین کا مطالبہ

?️ 17 جون 2025 سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ

کورونا ویکسین لگوانے والوں کی شرح میں دن بدن اضافہ ہو رہاہے: اسد عمر

?️ 7 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمرنے  کورونا ویکسین لگوانے کے

کیا پوری دنیا میں امریکی قیادت کا راج ہے؟

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں: سوچی میں والدین کی 28ویں بین الاقوامی میٹنگ میں صدر پوتن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے