یمن جیل پر فضائی حملہ اورعالمی رہنماؤں کی خاموشی

یمن

?️

سچ خبریں:  یمن کی جیل پر فضائی حملے میں 70 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے، اس انسانیت سوز سانحے پر اقوامِ عالم کی خاموشی پر سوشل میڈیا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ انسانیت کا خون ہورہا ہے اور دنیا خاموشی سے دیکھ رہی ہے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یمن کے معصوم بچوں اور خواتین کو دنیا نے بھلا دیا ہے۔

جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یمن میں ہر دن عاشورہ کا ہے اور زمین کا ہر ٹکڑا کربلا ہے۔
صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے کی جانے والے فضائی حملے کے نتیجے میں یمن میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہوگئی ہے اور وہاں بچے بھوک اور بمباری سے مررہے ہیں۔

ٹوئٹر پر دنیا بھر سے صارفین کی جانب سے درخواست کی جارہی ہے کہ معصوم بچوں اور کمزور خواتین کے یوں قتلِ عام کو روکیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں جیل پر کیے گئے فضائی حملے میں 70 افراد ہلاک ہو گئے تھےاور 200 سے زائد لوگ زخمی ہیں ۔
دوسری جانب سعودی اتحاد نے یمن کی جیل پر فضائی حملے کی تردید کی ہے۔
جبکہ ابھی تک اس انسانیت سوز سانحے پر عالمی رہنما اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں خاموش ہیں۔

مشہور خبریں۔

قتل؛ 7 اکتوبر کی عظیم شکست کے نتائج سے بچنے کے لیے اسرائیل کی ناکام پالیسی

?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو حماس فورسز کی جانب سے الاقصیٰ

اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، دشمن آج بھی اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ خواجہ آصف

?️ 6 ستمبر 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ

شریف خاندان پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے

?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ شریف

مصر کی ایک عدالت نے اخوان‌ المسلمین کے 24 رہنماؤں کو پھانسی کی سزا سنا دی

?️ 1 اگست 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصر کی ایک عدالت نے اخوان‌ المسلمین کے 24

 روس گیس کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے:   فرانس 

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:    روسی کمپنی Gazprom کی طرف سے فرانسیسی کمپنی Engie

کاروباری طبقے کے اعتماد کی بحالی شروع، بہتر مستقبل کی توقعات

?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے سے معلوم

امریکی اور کینیڈین طلباء کے نام غزہ کے بچوں کا پیغام

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: پلے کارڈز اٹھائے غزہ کے بچوں نے امریکی اور کینیڈا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے