?️
سچ خبریں: لبنان کے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے امام مہدی (عج) کی پشاہنگ جماعت "نسلِ سید” کے بیروت میں منعقدہ اجتماع میں شرکا کو ایک تحریری پیغام بھیجا جس میں ان کا شکریہ ادا کیا۔
شیخ نعیم قاسم نے اپنے ہاتھ سے لکھے گئے اس پیغام میں، شہید سید حسن نصر اللہ کی برسی کے موقع پر گزشتہ ہفتے بیروت اسپورٹس سٹی میں منعقدہ امام مہدی (عج) پشاہنگ اجتماع کو "پاکیزگی، ایمان اور مزاحمت کے رنگوں سے مزین ایک منفرد اور تخلیقی شاہکار” قرار دیا جس نے دوستوں کے دلوں کو مسرت اور دشمنوں کے دلوں کو غصے سے بھر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود اپنی طرف سے، حزب اللہ کی قیادت اور اس کے مجاہدین اور بہادر مزاحمت کی طرف سے، درخشندہ امام مہدی (عج) پشاہنگ جماعت، خصوصاً ان کے اہل خانہ اور تمام لوگوں جنہوں نے اس عظیم کامیابی میں حصہ لیا، کے شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان سے کہا کہ تم نے امام مہدی (عج) کے سپاہیوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، لہذا تمہیں فتح کی بشارت ہو۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام کے اگلے حصے میں پشاہنگ جماعت کے سربراہوں، کمانڈروں، اہل خانہ، نوجوان لڑکیوں، لڑکوں اور بچوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں مقدس سید حسن نصر اللہ، سید ہاشم صفی الدین اور تمام شہداء کی نسلیں اور عزت و مزاحمت کے راستے پر گامزن قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ لبنان کے مختلف علاقوں جیسے جنوب، بقاع، شمال، الجبل، بیروت اور مضافات سے اپنے اہل خانہ کی معاونت سے (پشاہنگ اجتماع میں) شریک ہوئے۔ آپ امید کے باغ میں اور صاحب الزمان (عج) کی سرپرستی میں اکٹھے ہوئے تاکہ اپنے عہد اور وفا کو تجدید کریں۔ امام مہدی (عج) پشاہنگ جماعت کی 74,475 لڑکیوں اور لڑکوں کی بیروت اسپورٹس سٹی میں موجودگی طاقت اور امید کی علامت ہے، آپ نے آسمانوں کو چھو لیا اور مستقبل کی طرف بڑھنے کا اعلان کر دیا۔
شیخ نعیم قاسم نے زور دیا کہ امام مہدی (عج) پشاہنگ جماعت نوجوان نسل کو اعلیٰ تربیتی نمونے کی طرف ہدایت کرنے والا نور ہے۔ آپ کے ساتھ ہم ضرور فتح یاب ہوں گے اور یہ فتح ان تمام لوگوں کو شامل کرے گی جو سرزمین اور انسانیت کی آزادی چاہتے ہیں۔ آپ کے ساتھ، غاصب اسرائیل اور طاغوتی امریکا ہمیں کبھی شکست نہیں دے سکیں گے۔ ہماری زمین ہمارے شہداء کے خون سے سینچی گئی ہے تاکہ ہم قائم رہیں، جاری رہیں اور اپنے وطن لبنان میں باعزت، آزاد اور خود مختار رہیں۔
پیغام کے اختتام پر حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آپ کے ساتھ، فلسطین اور قدس حق کا راستہ اور خطے اور انسانیت کی بھلائی کی طرف ہمارا قطب نما رہیں گے۔ آپ کے ساتھ، ہم چیلنجوں کا ہر قیمت پر مقابلہ کریں گے اور ان شاء اللہ ہمارا پرچم بلند اور مضبوط رہے گا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
لبنان میں اسرائیل کا ایک نیا جاسوسی نیٹ ورک تباہ
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے لبنان میں ایک نئے جاسوسی نیٹ
مارچ
وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پرآج روانہ ہوں گے
?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم آج 23 سے 25 اکتوبر تک سعودی عرب
اکتوبر
یمن پر امریکی تسلط کے بارے میں دستاویزی فلم
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کے المسیرہ نیوز چینل نے یمن پر امریکی تسلط کے
مئی
بائیڈن نہ صرف بوڑھا ہے بلکہ پاگل ہے: گیبارڈ
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: سابق امریکی کانگریس نماینده نے جو بائیڈن کو وائٹ ہاؤس
جولائی
ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث مریضوں کےاسپتالوں میں داخلے بڑھے: اسد عمر
?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی
ستمبر
اسرائیل غزہ میں قیدیوں کی رہائی کیوں نہیں چاہتا ؟
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: تین صیہونی فوجی حکام ، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ
مئی
امریکہ کا داعش کے رہنماؤں کو عراقی جیلوں سے نکالنے کا منصوبہ
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے ایک رکن نے داعش
فروری
ائمہ بیگ کے ساتھ کنسرٹ کے دوران بدتمیزی، ویڈیو وائرل
?️ 27 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ میوزک کنسرٹ
دسمبر