?️
سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے لیے اکیلے اتنے بڑے پیمانے پر آنے والے حالیہ زلزلے سے ہونے والی تباہی سے نمٹنا ممکن نہیں ہے۔
اناطولیہ خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب ارگان نے پیر کے روز اس ملک میں عطیہ دہندگان کی بین الاقوامی کانفرنس میں آن لائن شرکت کی اور کہرامان ماراش میں آنے والے زلزلوں کے حوالے سے کہا کہ ہمارے ابتدائی اندازوں کے مطابق زلزلے سے ہونے والی تباہی کی بھرپائی پر 103.6 بلین ڈالر لاگت آئے گی اور کوئی بھی ملک چاہے اس کی معاشی حیثیت کچھ بھی ہو، اکیلے اس پیمانے پر آنے والی تباہی سے نمٹ نہیں سکتا۔
ترکی کے صدر نے مزید بتایا کہ اس زلزلے میں 50 ہزار 96 افراد ہلاک ہوئے ، انہوں نے کہا کہ اس زلزلے میں 6 ہزار 807 غیر ملکی اور شامی شہری بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
رجب طیب اردگان نے مزید کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ 11 صوبوں میں تباہ شدہ یا ناقابل استعمال ہو جانے والی عمارتوں کی تعداد بڑھ کر 298000 ہو گئی ہے اور نقصان ہونے والے یونٹوں کی تعداد بڑھ کر 876000 ہو گئی ہے۔
زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے عمل کا ذکر کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ ہمارے اہم مقاصد میں سے ایک زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں مطلوبہ حد تک عمارتوں کی تعمیر ہے جس کے لیے پہلے سال میں ہم 319 ہزار ہاؤسنگ یونٹس اور کل 650 ہاؤسنگ یونٹس فراہم کریں گے۔
ایردوان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ خیمہ بستیوں، کنٹینرز اور تیار شدہ عمارتوں کا قیام جاری ہے، مزید کہا کہ 2 ماہ میں 108000 کنٹینرز نصب کر کے ہم نصف ملین افراد کو جگہ دیں گے۔
انہوں نے ایک آزاد ملک کے طور پر شامی سرزمین پر قبضے کے سلسلے میں انقرہ کی فوج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ذکر کیے بغیر دعوی کیا کہ ہم دیگر ممالک کی طرف سے شام کے زلزلہ زدگان کے لیے انسانی امداد بھیجنے کے عمل کو آسان بنائیں گے اور اس سلسلہ میں ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
صرف 2 دنوں میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کا اربوں ڈالر کا نقصان
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی شدید فوجی سنسرشپ کے سائے میں، مقبوضہ فلسطین کے
ستمبر
بائیڈن نے استعفیٰ کیوں دیا؟
?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی
اگست
پاک فوج بھارت سے لڑنے کو تیار نہیں:عمران خان
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کی تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ اور اس ملک کے
جون
ایک مجرم نیتن یاہو کی جگہ لے گا؟
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی موجودہ کابینہ کی تشکیل میں نیتن یاہو کے
جنوری
بحران میں برطانیہ کی ملازمت کی منڈی؛ بیروزگاری کی شرح چار سال کی بلند ترین سطح پر ہے
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: رطانیہ میں اجرتوں میں اضافے کی رفتار کم ہونے کے
جولائی
مذاکرات کی طرف واپسی صیہونی حکومت کے مفاد میں
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ٹیلی ویژن چینل 14 کے مطابق بارایلان یونیورسٹی میں
مارچ
ایکس کی بندش قومی سلامتی، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے، وزارت داخلہ کی عدالت میں رپورٹ جمع
?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم
اپریل
حکومت و اپوزیشن میں جمود توڑنے کیلئے سراج الحق کی شہباز شریف، عمران خان سے ملاقات
?️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ہفتے کے
اپریل