?️
سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہ چین روس کو فوجی مدد فراہم کرنے پر آمادہ ہے، کہا کہ چین جنگ کی آگ میں ایندھن ڈالنے والوں میں سے نہیں ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چننگ نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر لکھاکہ کچھ امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ چین روس کو ہتھیار فراہم کرے گا جبکہ یہ ایک مضحکہ خیز اور توہین آمیز بیان ہے اس لیے کہ امریکہ کے برعکس چین جنگ کی آگ کو کبھی نہیں بھڑکاتا ۔
انہوں نے امریکی جنگجوانہ انداز پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اگر امریکہ واقعی یوکرائنی عوام کی پرواہ کرتا اور اسلحہ اور گولہ بارود کے بجائے امن کو فروغ دیتا تو اس ملک کی صورتحال آج سے کہیں بہتر ہوتی۔
یادرہے کہ گزشتہ رات فنانشل ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی کہ چین نے روس کو اپنی خصوصی کارروائیوں میں فوجی مدد کے لیے گرین سیگنل دے دیا ہے جبکہ فنانشل ٹائمز نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ روس نے چین فوجی مدد کی درخواست کی تھی۔
یادرہے کہ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے حال ہی میں سی این این کو انٹرویو دیتے کہا کہ امریکہ کے بیجنگ کے ساتھ خصوصی طور پر رابطہ کرکے کہا کہ اگر چین روس کی حمایت کرتا ہے تو اس پر وسیع پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ میں مشکوک ڈرون کی پرواز پر بائیڈن کا ردعمل
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ابھی تک کچھ
دسمبر
صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کی شب راملہ کے شمال میں
اکتوبر
واٹس ایپ کا میسیجز ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف
?️ 23 مئی 2023واٹس ایپ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی ایپلی کیشن پر
مئی
کیا امریکی فوج اپنے حریفوں سے پیچھے رہ گئی ہے؟ بلومبرگ کی رپورٹ
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ
ستمبر
قابض حکومت کو بے مثال کثرت کا سامنا ہے: حماس
?️ 13 اپریل 2023فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ
اپریل
اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈکیتی کی سب سے بڑی کارروائی
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بے
دسمبر
صیہونی،سعودی عرب اور خلیج فارس کے 4 ممالک کا حزب اللہ کے خلاف اجلاس
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:قابض صیہونی حکومت، سعودی عرب اور خلیج فارس کے چار دیگر
جولائی
وزیر خارجہ دور روزہ دورے جرمنی پہنچ گئے
?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2
اپریل