?️
سچ خبریں:صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں صیہونی آباد کاروں نے گزشتہ ہفتہ کی شب کو تل ابیب کے مضافات میں واقع العاد علاقے کے داخلی دروازے پر فلسطینیوں کے حملوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اخبار کے مطابق انہوں نے اسرائیلی پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ساتھ ہی عرب مردہ باد کے نعرے لگائے، صیہونی مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی جب انہوں نے سڑک کو بلاک کرنے کی کوشش کی جس کے بعد تین آبادکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب صیہونیوں نے گزشتہ رات رعنانا قصبے میں تل ابیب حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے گھر کے سامنے جمع ہو کر ان کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے بینیٹ حکومت کو نااہل اور آباد کاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں ناکام قرار دیا نیز ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثناء اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھی گزشتہ رات مظاہروں کو بھڑکاتے ہوئے بینیٹ کی کابینہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور دعویٰ کیا کہ اسرائیلیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط حکومت کی تشکیل ضروری ہے۔
نیتن یاہو نے کچھ مزاحمتی شخصیات جیسے کہ حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر احمد الجابری اور جہاد اسلامی کے ایک ممتاز کمانڈر ابو العطا کو قتل کرنے کے اپنے احکامات کو یاد کرتے ہوئے واضح طور پر مزاحمتی رہنماؤں کو قتل کرنے کی پالیسی کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
مشہور خبریں۔
نابلس پر صیہونی فوجیوں کا حملہ اور 2 فلسطینیوں کی شہادت
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے نابلس کے مشرق میں واقع
مئی
کیا امریکی حکام کا قول و فعل ایک ہے؟چین کیا کہتا ہے؟
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: بیجنگ میں اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات میں چینی
اپریل
اسٹیٹ بینک نے ایک ارب ڈالر یورو بانڈز کی ادائیگی کردی
?️ 14 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک ارب ڈالر یورو
اپریل
لبنان کی سرزمین میں گہرائی سےداخل ہونا پاگل پن ہے: صیہونی کمانڈر
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے امکان نے ان دنوں صیہونی
جون
غزہ کی پٹی میں 5 دن میں 70 فلسطینی بچے شہید
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شہری دفاع کے ادارے نے اطلاع دی
جنوری
شہید یحییٰ السنوار کے ساتھ حماس کے ایک اور کمانڈر شہید
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس نے اپنے ایک اور کمانڈر کی شہادت کا اعلان
اکتوبر
کیا صیہونیوں کا شام تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے؟
?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل شام میں استحکام پیدا کرنے یا امن قائم کرنے
مارچ
صہیونی جنگی طیاروں کے جنوبی لبنان پر حملے؛ 10 افراد شہید
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:صہیونی جنگی طیاروں کی جانب سے گزشتہ روز جنوبی لبنان کے
دسمبر