?️
سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے وزیر خارجہ ابھی بہت مصروف ہیں جب انہیں وقت ملے گا تو وہ امریکی وزیر خارجہ کی تجویز کے بارے میں سوچیں گے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ اس ملک کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا حالیہ شیڈول بہت مصروف ہے، انہوں نے اشارہ دیا کہ جب وزیر خارجہ لاوروف کی مصروفیات ختم ہوں گی تو وہ امریکی وزیر خارجہ بلینکن کی طرف سے دی گئی بات چیت کی تجویز پر کچھ اقدام کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلینکن نے بدھ کو کہا کہ وہ روسی وزیر خارجہ لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کرنا چاہتے ہیں، یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دونوں وزرائے خارجہ نے روس میں قید دو امریکیوں کی رہائی پر بات چیت کی ہے۔
بلینکن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم اپنا ترجیحی مسئلہ اٹھانا چاہتے ہیں، ہمارا مقصد دو امریکیوں کی رہائی کے معاملے کو اٹھانا ہے جو غلطی سے پکڑے گئے تھے،یوکرین کی جنگ کی بات کریں تو یوکرین اپنے بہت سے علاقے کھو چکا ہے اور ان علاقوں پر روسی فوج اور روسی حامیوں کا کنٹرول ہے۔
یوکرین نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اب تک لڑائی میں کافی نقصان اٹھایا ہے جبکہ امریکہ سمیت مغربی ممالک کی جانب سے نیٹو کی توسیع کے منصوبوں سے اس علاقے میں شدید کشیدگی پیدا ہوئی جو اب ایک بڑی جنگ میں تبدیل ہو چکی ہے، اس جنگ کی وجہ سے یوکرین اپنی سرزمین کا بڑا حصہ کھو چکا ہے اور اس جنگ سے بھاری نقصان ہوا ہے جب کہ بین الاقوامی سطح پر خوراک کی کمی کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کو کسی بھی کھیل یا ثقافتی پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے
?️ 15 ستمبر 2025اسرائیل کو کسی بھی کھیل یا ثقافتی پروگرام میں شرکت کی اجازت
ستمبر
صیہونی میڈیا: اسرائیل کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار ناقابل یقین ہیں
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جہاں جنگ میں اپنی جانی نقصانات پر
ستمبر
اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی کاروائی کیوں حیران کن تھی؟
?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: نیلسن منڈیلا کی گرانقدر میراث سے متاثر ہو کر جنوبی
اپریل
خلا سے سمندر پر لینڈنگ کا تجربہ انتہائی چیلنج تھا
?️ 7 مئی 2021نیویارک( سچ خبریں)چار خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں 160 دن
مئی
این ایس سی کے دونوں اعلامیوں کے بعد سازش کی تصدیق ہو چکی:گورنر پنجاب
?️ 6 مئی 2022لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ نیشنل سکیورٹی
مئی
برصغیر کی ترقی؛ پاکستان سفارتی وفد بیرون ملک بھیج رہا ہے
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے
مئی
یمنی حملوں کی وجہ سے ایلات میں سرگرمیاں مکمل طور پر معطل
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بحیرہ احمر، آبنائے باب المندب
مارچ
کیا حزب اللہ بھی طوفان الاقصی میں شامل ہو چکی ہے؟
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کی طرف سے غزہ کی پٹی پر صیہونی
اکتوبر