جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے قتل کے معاملے میں الکاظمی کے خلاف استغاثہ کمیٹی کی تشکیل

الکاظمی

?️

سچ خبریں:عراقی پراسیکیوٹر کے دفتر نے جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے قتل میں ملوث ہونے کے معاملے میں عراق کے سابق وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے خلاف استغاثہ اور ٹریکنگ کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

عراقی پراسیکیوٹر کے دفتر نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی تحقیقات کے لیے سابق عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے خلاف ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا،اس سلسلے میں عراقی پراسیکیوٹر کے دفتر نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے قتل کا سراغ لگانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ الکاظمی کو اس معاملے کی تحقیقات میں اس وقت شامل کیا گیا جب عراقی پارلیمنٹ کے رکن اور انسانی حقوق کی تحریک کے سربراہ حسین مونس نے انٹیلی جنس تنظیم کے سابق سربراہ کی حیثیت سے الکاظمی کے خلاف شکایت درج کرائی جس میں ان پر جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے معاملے میں لاپرواہی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

المیادین نیوز چینل نے اتوار کی شام عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ عراقی پراسیکیوٹر کے دفتر نے سابق عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی پر اس معاملے میں ملوث ہونے کے الزام کی تحقیقات کرنے کے لیے ایک پراسیکیوشن کمیٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ6 جنوری 2018 کی صبح ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی الحشد الشعبی کے اس وقت کے وائس چیئرمین ابو مہدی المہندس استقامتی محاذ کے متعدد مجاہدین کو کے ہمراہ بغداد ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم پر ایک دہشت گردانہ کاروائی میں کو شہید کر دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

المواصی میں جارحیت پسندوں کے وحشیانہ جرم پر حماس کا ردعمل

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں

تل ابیب کا سرحدی مثلث میں بفر زون بنانے کا منصوبہ

?️ 13 جولائی 2025سوریہ کے داخلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست سوریہ،

حلب کی انتظامیہ کو لے کر دہشت گردوں کے درمیان لڑائی، اہم رہنما ہلاک

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد گروپوں کے

پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے پر امن مذاکرات چاہتا ہے

?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے سیاچن گلیشئر سے فوجیں واپس بلانے

یورپی تنقید سے لے کر اربوں ڈالر کے اخراجات تک

?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:یورپی پارلیمان کی جانب سے شام میں ترکیہ کی موجودگی

زمینی جنگ میں حزب اللہ کی برتری؛ وجہ؟

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اپنی زیرزمینی سرنگوں کے ذریعے اسرائیل کے خلاف

صیہونی حکومت نے صیہون پر حملہ کرکے 3 لبنانی شہریوں کو شہید کردیا

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں:  جنوبی لبنان کے شہر صیدا پر صیہونی حکومت کے ڈرون

ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کے لئے سائنس دانوں کا اہم کارنامہ

?️ 20 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)ایئر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کرنے کی غرض سے  امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے