?️
سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ نے آج منگل کو 29 اپریل کو اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر "ہم گھٹنے نہیں ٹیکینگے” کے عنوان سے ایک ویڈیو جاری کی۔ اس ویڈیو میں چینی اور انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ زور دیا گیا ہے کہ امریکی بالادستی کے سامنے جھکنا شدید بحرانوں کو جنم دے گا۔
ویڈیو میں کہا گیا کہ امریکہ نہ صرف عالمی سطح پر ٹیرف کے طوفان برپا کر رہا ہے، بلکہ ’90 دنوں کی سزا’ جیسی پالیسیوں کے ذریعے مخصوص ممالک کو چین کے ساتھ اقتصادی تعاون محدود کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔
یہ پالیسیاں ایک مہلک طوفان کی آنکھ کی مانند ہیں جو ظاہر میں پرسکون ہے، لیکن درحقیقت یہ دوسروں کے لیے ایک خطرناک جال ہے جو معاشی انتشار کو مزید بڑھا دے گا۔
وزارت خارجہ نے ویڈیو کے ایک اور حصے میں تاریخی واقعات کی طرف اشارہ کیا: کہ 1990 کی دہائی میں امریکہ نے سیمیکنڈکٹر ڈمپنگ کے بہانے جاپانی کمپنی ٹوشیبا سمیت دیگر کو کچلا، اور پلازا معاہدے کے ذریعے ین کی قیمت بڑھا کر جاپان کو طویل معاشی جمود میں دھکیل دیا۔
اسی طرح، امریکہ نے فرانسیسی کمپنی السٹوم پر دباؤ ڈال کر اسے توڑ دیا، جس سے فرانس اپنی ایک اہم صنعت سے محروم ہو گیا۔
ویڈیو کا پیغام واضح ہے کہ مصالحت کبھی بھی نجات کا راستہ نہیں ہوتی، اور گھٹنے ٹیکنے سے صرف بالادستی پسندوں کو مزید تقویت ملتی ہے۔
ویڈیو کے آخر میں موسیقی تیز ہوتی ہے اور ایک پرجوش آواز میں کہا جاتا ہے کہ چین گھٹنے نہیں ٹیکے گا، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ صرف جدوجہد ہی تعاون کا راستہ کھولتی ہے۔ اگر ہم مصالحت کی راہ اپنائیں، تو یہ تعاون بھی ختم ہو جائے گا۔
چین پیچھے نہیں ہٹے گا، کیونکہ اگر کمزور ممالک کی آواز سنی جائے، تو بالادستی پسندوں کی جبریت روکی جا سکتی ہے اور عالمی انصاف قائم رہے گا۔
ویڈیو میں امریکہ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ امریکہ، جو عالمی تجارت میں پانچویں سے بھی کم حصہ رکھتا ہے، اپنے مفادات کے لیے اس کے قوانین کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ متحد دنیا میں ایک تنہا کشتی ہے جو لہروں کے درمیان بھٹک رہی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں درجنوں نوجوانوں کی گرفتاریاں، حریت کانفرنس نے شدید مذمت کردی
?️ 13 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی
مارچ
اقوام متحدہ میں افغانستان کے نئے نمائندے کے انتخاب پر ردعمل کا سلسلہ جاری
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: افغان میڈیا نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ
دسمبر
سوات واقعے پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلی سے استعفے کا مطالبہ
?️ 27 جون 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات میں
جون
محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی
?️ 7 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری
مارچ
بشری بی بی کا پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم سے معائنہ کرانے سے انکار
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ
ستمبر
لبنان پیجرز دھماکوں میں کس کا ہاتھ تھا؟امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں
ستمبر
اسرائیلی شہرک سازی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے:برطانیہ
?️ 21 اگست 2025اسرائیلی شہرک سازی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے برطانیہ
اگست
کیا عراق میں ہر امریکی سفیر کا یہی کام ہے؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:عراق کے سیاسی تجزیہ کار قاسم التمیمی نے بغداد میں امریکی
جولائی